قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کے صاحبزادے کی شادی میں پروٹوکول کی روایت برقرار

وی آئی پیز کی شرکت کے باعث کلفٹن میں ہوٹل کے قریب کئی سڑکیں بند‘ عوام کو شدید مشکلات کا سامنا

ہفتہ 26 دسمبر 2015 13:22

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 دسمبر۔2015ء) قائد حزب اختلاف سید خورشیدشاہ کے صاحبزادے کی شادی عوام کے لئے پھر عذاب بن گئی، پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کے بیٹے کی شادی پر وی آئی پی شخصیات کے پروٹوکول کے باعث شہری کئی گھنٹے تک ٹریفک جام میں پھنسے رہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق کراچی کے علاقے کلفٹن میں سیدخورشید شاہ کے صاحبزادے کی شادی پروی آئی پیز شخصیات کے پروٹوکول کیلئے نجی ہوٹل کے اطراف سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے اور کچھ شاہراہیں ٹریفک کیلئے بند کردی تھی۔

جس سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی اور بدترین ٹریفک جام ہونے شہریوں کو کئی گھنٹے تک سخت اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔یاد رہے کہ دو روز پہلے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وی آئی پی پروٹوکول کے باعث دس ماہ کی بچی بسمہ بروقت ہسپتال نہ پہنچنے کی وجہ سے انتقال کر گئی تھی

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں