مسقتبل میں مختصر نہیں مکمل پاک بھارت سیریز ہونی چاہئے: ظہیر عباس

ہفتہ 26 دسمبر 2015 14:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26دسمبر۔2015ء) آئی سی سی صدر ظہیر عباس کا کہنا ہے کہ پاک بھارت سیریز نہ ہونے سے مایوسی ہوئی، مسقتبل میں مختصر نہیں مکمل سیریز ہونی چاہئے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ظہیر عباس کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے انعقاد سے پاکستان میں کرکٹ کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔

(جاری ہے)

پاک بھارت سیریز نہ ہونے سے دونوں ممالک ہی نہیں دنیا بھر کے شائقین کو مایوسی ہوئی، اب مکمل سیریز ہونی چاہئے۔ دوسری جانب سابق چیف سلیکٹر معین خان کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ خوش آئند ہے، نوجوان کھلاڑیوں کو صلاحتیں دکھانے کا موقع ملے گا۔ ظہیر عباس اور معین خان نے فاسٹ باوٴلر محمد عامر کے معاملے پر بات چیت کرنے سے انکار کر دیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں