محض اتفاق ہے یا کچھ ،عیسوی سال کی 26 تاریخ زلزلوں کے لحاظ سے انتہائی خطرناک، 18 زلزلے اور ایک سونامی آچکا

ہفتہ 26 دسمبر 2015 16:59

محض اتفاق ہے یا کچھ ،عیسوی سال کی 26 تاریخ زلزلوں کے لحاظ سے انتہائی خطرناک، 18 زلزلے اور ایک سونامی آچکا

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 دسمبر۔2015ء) عیسوی سال کی 26 تاریخ زلزلوں کے لحاظ سے انتہائی خطرناک ہے۔ دنیا میں خوفناک زلزلے اور سونامی کی تاریخ کو دیکھا جائے تو سب 26 تاریخ کو آئے۔ سب سے خوفناک زلزلہ چین میں آیا جس کی شدت 7.8 تھی اور اس میں ساڑھے 6 لاکھ سے زائد افراد لقمہ اجل بنے۔یہ محض اتفاق ہے یا کچھ اور کہ دنیا میں آنے والے خوفناک زلزلوں کا سال کوئی بھی ہو مگر بربادی کی تاریخ 26 کو ہی رقم ہوئی۔

26 تاریخ کو 18 زلزلے اور 1 سونامی آچکا ہے۔ 26 دسمبر 1932 میں چین میں آنے والے ہولناک زلزلے میں 70 ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے۔ 26 دسمبر 1939 کو ترکی میں 7.7 شدت کا زلزلہ 41 ہزار افراد کی موت کا سبب بنا۔26 جنوری 1951 کو پرتگال میں 7.6 شدت کے خوفناک زلزلے میں 30 ہزار اموات ہوئیں۔

(جاری ہے)

26 جولائی1976 کو چین میں7.8 شدت کا خوفناک زلزلہ آیا۔ 14 سے 16 سیکنڈ تک محسوس ہونے والے جھٹکوں میں 6 لاکھ 55 ہزار 5 سو افراد لقمہ اجل بنے۔

26 اکتوبر2003 ایران میں زلزلے سے 60 ہزار افراد جاں بحق ہوئے۔ 26 دسمبر 2004 کو بحرہند میں آنے والا سونامی 2 لاکھ 30 ہزار افراد کو موت کی نیند سلا گیا۔26 فروری 2010 کو جاپان زلزلے سے لرز اٹھا۔ ریکٹر اسکیل پر شدت 6.5 ریکارڈ کی گئی، سیکڑوں افراد زخمی ہوئے۔ 26 جولائی 2010 کو تائیوان میں آنے والے 6.5 کے زلزلے ہزاروں زندگیاں نگل گئے۔ جنوری 2011 کو بھارتی شہر گجرات میں 7.7 شدت کے زلزلہ میں 20 ہزار سے زائد افراد موت کی نیند سوئے۔ 26 اپریل 2015 کو نیپال زلزلے سے لرزا، 7.8 شدت کا زلزلہ 90 ہزار افراد کی جان لے گیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں