کراچی، نواب ثناء اﷲ زہری بلوچستان کے بنیادی مسائل کوترجیحی بنیادوں پوحل کرنے کے اقدامات کریں گے،میر نواب مینگل

ہفتہ 26 دسمبر 2015 17:03

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 دسمبر۔2015ء)سندھ بلوچستان زمیندارویلفیئرایسوسی ایشن کے صدرمیرنواب مینگل ،سنیئرنائب صدرمیرمنظوراحمدزہری،جنرل سیکریٹری نوراﷲ اچکزئی،محمدپناہ محمدحسینی ودیگررہنماء نے نواب ثناء اﷲ زہری کوبلوچستان کے نئے وزیرعلیٰ ،اورراحلہ حمیددرانی کو بلوچستان اسمبلی میں پہلی خاتون اسپیکر کومنتخب ہونے پرمبارک باد پیش کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان ایک تاریخی دورسے گزررہاہے آپ جیسے شخصیات کی ادوارمیں امیدکی جاسکتی کہ آپ بلوچستان کے بنیادی مسائل کوترجیحی بنیادوں پوحل کرنے کی اقدامات کریں گے۔

پاکستان خصوصابلوچستان معادینات سے مال لامال اورہمارے ملک اورصوبہ زرعات کے شعبہ میں بھی دینابھر کیلئے خاص ہمیت رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

آپ جیسے شخصیات پرعتماد کرکے قوم اورقیادت نے اپنی ذمہ داری بڑی احسن طریقے سے نیبائی اب آپ کی بھی ذمہ داری بن تھی ہے کہ ملک وقوم کی بے لوث خدمت کرکے اپنے عتماد کودرست صابت کریں۔ملک اورصوبے کے چاربنیادی مسائل میں بنیادی اورعلیٰ تعلیم، امن امان اورقبائلی دشمنیاں،خشک سالی اورسیلاب ، پانی وبجلی،روزگاراورتجارت شامل ہے جس کی وجہ سے ملک وقوم گم بیرمسائل سے دوچارہیں انہوں نے معائدہ مری کے تحت نئی قیادت کے اوروزیرعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف،پختون خواملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمودخان اچکزئی اورنیشنل پارٹی کے صدرمیرحاصل خان بزنجوکواپنے تھے شدہ فیصلوں پرعمل درامدکرنے پرزبردست خراج تحسین پیش کیاجس کے مستقبل پردرس نتائج برامدہونگے۔

ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے نومنتخب وزیرعلی نواب ثناء اﷲ زہری اورنومنتخب اسپیکربلوچستان اسمبلی راحلہ حمیدخان درانی کی قیادت میں حکومت بلوچستان سے بلوچستان میں زرعی اصلاحات کرنے ،ڈیم بنانے ،نیری نجام کودرست کرنے،باغات کیلئے پانی وبجلی،کیتوں سے منڈیوں تک جدیدموصلاتی نظام سڑکوں کی تعمیرکرنے اورجدیدزرعی مشینری برامد پرہرطرح کی ٹیکس ختم کرنے کامطالبہ کیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں