رواں برس شہر قائد میں ٹریفک حادثات میں 1200 سے زائد افراد اپنی جان گنوا بیٹھے

سب سے زیادہ تعداد نوجوانوں کی ہے، 84 فیصد ٹریفک حادثات ڈرائیور کی غلطی کی وجہ سے ہوتے ہیں

ہفتہ 26 دسمبر 2015 17:03

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 دسمبر۔2015ء ) رواں برس شہر قائد میں ٹریفک حادثات میں 1200 سے زائد افراد اپنی جان گنوا بیٹھے ، جس میں سب سے زیادہ تعداد نوجوانوں کی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی جیسے میٹروپولیٹن سٹی میں دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ سے مرنا معمول کی بات ہے ۔ لیکن بے ہنگم ٹریفک اور ٹریفک قوانین کا احترام نہ کرنے کے باعث بھی اس شہر میں لوگوں کا مرنا عام سی بات ہے ۔

(جاری ہے)

سرکاری اسپتالوں کے اعدادوشمار کے مطابق ہر سال 38 ہزار سے زائد ٹریفک حادثات ہوتے ہیں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوتی ہیں رواں سال مختلف ٹریفک حادثات کے نتیجے میں اب تک 1200 سے زائد شہری اپنی زندگی گنوا چکے ہیں ہر دن ٹریفک حادثے میں تین افراد جاں بحق ہو جاتے ہیں ۔ 76 فیصد نوجوان ٹریفک حادثات میں اپنی زنگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔ 84 فیصد ٹریفک حادثات ڈرائیور کی غلطی کی وجہ سے ہوتے ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں