جامعہ کراچی، لیپ ٹاپ کے حصول کے لئے آن لائن درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

ہفتہ 26 دسمبر 2015 17:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 دسمبر۔2015ء) جامعہ کراچی کے رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر معظم علی خان کے اعلامیہ کے مطابق پرائم منسٹر لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے لیپ ٹاپ کے حصول کے لئے آن لائن درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں 08 جنوری 2016 ء تک توسیع کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

لہذا تمام طلبا وطالبات کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ویب سائٹ پر آن لائن درخواستیں جمع کرادیں۔مذکورہ اسکیم کے تحت گریجویشن فرسٹ ایئر کے طلبہ سے لے کر پی ایچ ڈی تک کے طلبا وطالبات آن لائن درخواستیں جمع کراسکتے ہیں۔واضح رہے کہ مقررہ تاریخ گزرنے کے بعد مزید توسیع نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں