بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح کی شخصیت ہمارے لئے ایک تحفہ خداوندی کی حیثیت رکھتی ہے ان جیسے عظیم قد والے قائد ہمیشہ دلوں میں زندہ رہتے ہیں،ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ساؤتھ عبدالراشد خان

ہفتہ 26 دسمبر 2015 20:06

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 دسمبر۔2015ء) ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ساؤتھ عبدالراشد خان نے کہا ہے کہ بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح کی شخصیت ہمارے لئے ایک تحفہ خداوندی کی حیثیت رکھتی ہے ان جیسے عظیم قد والے قائد ہمیشہ دلوں میں زندہ رہتے ہیں، 25 دسمبر کا دن ہمیں قائد اعظم کی پاکستان کیلئے کی گئی کوششوں کی یاد دلاتا ہے آج ہم سب مل کر عہد کریں کہ بابائے قوم کے رہنما اصولوں پر چلتے ہوئے وطن عزیز کی تعمیروترقی کیلئے اپنے فرائض پوری دیانت اور ایمانداری سے انجام دیں گے ملک کی سا لمیت ، استحکام ،امن و بھائی چارہ کے فروغ کیلئے آپس کے تمام اختلافات کو ختم کرکے پاکستان کی تعمیر و ترقی کیلئے مشترکہ جدوجہد کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی جائے پیدائش وزیر مینشن کھارادر میں ان کی سالگرہ کا کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ایڈمنسٹریٹر ساؤتھ عبدالراشد خان نے بابائے قوم کی جائے پیدائش وزیر مینشن کے مختلف حصّوں کا دورہ کیا اور ان کی لائبریری اور ذاتی استعمال کی اشیاء کو دیکھا اور اس موقع پر مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کئے ایڈمنسٹریٹر ساؤتھ عبدالراشد خان نے کہا کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ہمہ گیر شخصیت کے مالک تھے ان کی ذہانت اور ثابت قدمی قابل دید تھی جو ایک عظیم رہنما کا وطیرہ وامتیاز ہوتی ہے آزادی ایک بڑی نعمت ہے اور سرزمین پاکستان ہمارے لئے قائد اعظم کی محنت و مشقت،صداقت،عزم وشجاعت اور صبرو استقامت کا فیض ہے اب ہم پر فرض ہے کہ پاکستان کے استحکام و تحفظ کیلئے اجتماعی کوششیں کریں تا کہ ملکی وحدت و سا لمیت پر کوئی آنچ نہ آنے پائے ہماری تمام ترصلاحیتیں اور کاوشیں پاکستان کو ایک مضبوط اورترقی یافتہ ملک بنانے اورا قوم کی برادری میں وطن عزیز کیلئے باوقارمقام حاصل کرنے کے لئے ہوں تا کہ ہم آنے والی نئی نسلوں کو قائد اعظم کے رہنما اصولوں اور خواہش کے مطابق مملکت خداداد دے سکیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں