ڈاکٹر خالد سومرو کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر جے یو آئی کا دھرنا

ہفتہ 26 دسمبر 2015 20:08

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 دسمبر۔2015ء) سکھر کے قریب جے یو آئی کے سیکڑوں کا رکنان ڈاکٹر خالدمحمود سو مرو کا قتل کیس فوجی عدالت نہ بھیجنے کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے اور ببر لو بائی پاس پر دھرنا دیا،دھرنے کے باعث سندھ‘ پنجاب اور بلوچستان کے درمیان ٹریفک کی آمدو رفت معطل ہو گئی اور گا ڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جس کے باعث مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا،ہفتہ کو جمعیت علماء اسلا م سندھ کی جانب سے ڈاکٹر خالدمحمود سومروکا قتل کیس ایک سال گزر جا نے کے با وجود فوجی عدالت بھیجنے کے وعدے پر عمل نہ کرنے کے خلاف جے یو آئی کے کارکنان سڑکوں پر نکل آئے،جے یو آئی کے کا رکنان نے صو بائی رہنما مو لانا سعود افضل ہالیجوی ، مولانا عبد الحق مہر ودیگر رہنما وں کی قیادت میں سکھر کے قریب سندھ‘ پنجاب اور بلوچستان کے سنگم ببر لو بائی پاس پر دھرنا دے کر اپنا احتجاج کیا جس کی وجہ سے تینوں صوبوں کے درمیان ٹریفک کی آمدورفت معطل ہوگئی،کارکنان حکو مت سندھ کے خلاف نعرے بازی بھی کرتے رہے۔

(جاری ہے)

رہنماوں کا کہنا تھا کہ سندھ حکو مت کے وعدوں اور یقین دہا نیوں پر بہت اعتبار کر لیا اب ہم اس وقت تک دھرنا ختم نہیں کریں گے جب تک ڈاکٹر خالد محمود سومرو کا قتل کیس فوجی عدالت کو نہیں بھیجا جا تا۔ خیال رہے کہ کل گڑھی خدابخش میں محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی برسی منائی جائے گی، جس میں شرکت کے لیے ملک بھر سے قافلوں کا سلسلہ بھی شروع ہو نے کے قریب ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں