لودھراں الیکشن سے ثابت ہوگیا 2013کے عام انتخابات میں دھاندلی ہوئی ،جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ ٹھیک نہ ہونے کے باجود تسلیم کیا، الیکشن ٹربیونل کے نتائج کے تحت4میں سے3وکٹیں گرگئیں،پاکستان کی کسی سیاسی پارٹی میں جمہوریت نہیں ہے،کپتان کسی کی بلیک میلنگ میں نہیں آتا ، چند لوگوں کے کہنے پر کسی لیڈر کو نہیں ہٹاؤں گا ، پارٹی الیکشن آنے والے ہیں، احتجاج کرنے والوں کو لیڈر منتخب کرنے کا مو موقع ملے گا
تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کراچی میں پارٹی کارکنوں سے خطاب
ہفتہ 26 دسمبر 2015 20:12
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 دسمبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہاہے کہ لودھراں کے ضمنی الیکشن کے نتائج سے ثابت ہوگیا کہ2013کے عام انتخابات میں دھاندلی ہوئی تھی ،جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ ٹھیک نہیں تھا پھر بھی قبول کیا، الیکشن ٹربیونل کے نتائج آئے چارمیں سے3وکٹیں گرگئیں،پاکستان کی کسی سیاسی پارٹی میں جمہوریت نہیں ہے،کپتان کسی کی بلیک میلنگ میں نہیں آتا ، چند لوگوں کے کہنے پر کسی لیڈر کو نہیں ہٹاؤں گا ، پارٹی الیکشن آنے والے ہیں احتجاج کرنے والے لوگوں کو اپنے لیڈر منتخب کرنے کا موقع ملے گا ۔
وہ ہفتہ کو یہاں پارٹی کارکنوں سے خطاب کررہے تھے ۔انہوں نے کہاکہ لودھراں الیکشن جیتنے پر سب کو مبارک ہو۔اس الیکشن سے ثابت ہوگیا کہ2013کے عام انتخابات میں دھاندلی ہوئی تھی ،جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ ٹھیک نہیں تھا پھر بھی قبول کیا۔(جاری ہے)
عمران خان نے کہا کہ الیکشن ٹربیونل کے نتائج آئے چارمیں سے3وکٹیں گرگئیں،پاکستان کی کسی سیاسی پارٹی میں جمہوریت نہیں ہے۔
واضح رہے کہ عمرا ن خان کے خطاب سے قبل کارکنوں نے شدیداحتجا ج کرتے ہوئے مقامی قیادت کے خلاف نعر ے بازی شروع کردی جس پر اپنے کارکنوں سے مخاطب ہوکر عمرا ن خان نے کہاکہ کپتان کبھی بلیک میل نہیں ہوتا،یہ مت سمجھنا کہ100لوگ مجھ کو مل کر ڈرادینگے، احتجاج کی ضرورت نہیں ہے2،3ماہ میں پارٹی انتخابات ہونے والے ہیں جس میں آپ لوگوں کو اپنی لیڈرشپ چُننے کا موقع ملے گا۔انہوں نے کہا کہ زندہ قومیں ہی احتجاج کرتی ہیں،مری ہوئی قومیں احتجاج نہیں کرتیں۔یہ خوشی کی بات ہے کہ آپ زندہ قوموں میں سے ہو۔عمران خان نے کہا کہ پہلے کراچی میں میٹنگ سے پہلے سردرد کی گولی کھاناپڑتی تھی،جب بھی میں کراچی آتا تھا ایک گروپ شدید احتجاج کرتاتھا۔ سارے پاکستان کی تحریکیں کراچی سے شروع ہوتی تھیں۔انہوں نے کہا کہ میں نے زندگی میں کبھی اشرف قریشی کو خودنہیں دیکھا،آخر میں اشرف قریشی کو کراچی کا صدربنا دیا مگر وہ پھر بھی خوش نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ میں نے زندگی میں کبھی اشرف قریشی کو خوش نہیں دیکھا۔کراچی میں لسانیت کی سیاست نے تحریکوں کو ختم کیا،عمران خان نے شورمچاتے کارکنوں سے ناراض ہوتے ہوئے کہا کہ آپ15لوگ شورمچاکر اور احتجاج کرکے کسی لیڈر کو ہٹا دیں گے،یادرکھوآپکا کپتان کبھی بلیک میل نہیں ہوتا۔پارٹی انتخابات آرہے ہیں آپ لوگ اپنی مرضی کا لیڈر منتخب کرسکتے ہیں میں اپنی مرضی کا لیڈر تم لوگوں پر تعینات نہیں کروں گااورنہ ہی آپ لوگوں سے ڈر کے علی زیدی کو نکالوں گا،اس انتخاب میں آپ لوگوں کو اپنی مرضی کا ضلعی صدر منتخب کرنے کا موقع ملے گا۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
شہری کو اغوا کرنے میں ملوث سب انسپکٹر سمیت3 اے ایس آئیز نوکری سے برخاست
سرسید یونیورسٹی کے ستائیسویں کانووکیشن کے موقع پر 1100 سے زائدطلباء و طالبات کو ڈگریاں تفویض کی گئیں۔
ٴْایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن جامعہ کراچی کا مطالبات کی منظوری تک قلم چھوڑ ہڑتال کا اعلان
=وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کی زیر صدارت امن وامان کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں حزب اختلاف سندھ ..
مظلوم فلسطینیوں کے مسئلے پر پوری دنیا میں سیاست ہو رہی ہے،بلال سلیم قادری
جماعت اسلامی ویمن ونگ کی جانب سے (آج)کراچی پریس کلب میں عید ملن ہوگی
اسٹیل ملز انتظامیہ ٹاؤن شپ کے گیس کنکشن مستقل بنیادوں پر بحال کرے ،ْ منعم ظفر خان
چیئرمین لیاقت آباد ٹائون کی کلسٹر انچارج کے الیکٹرک سے ملاقات
قتل کے 46مقدمات درج ہوئے جس میں 27کیسز کے مجرمان کو کیفرکردار تک پہنچایا ہے،آئی جی سندھ
کراچی،گھر سے کوچنگ کیلئے جانے والی 17 سالہ لڑکی لاپتہ، بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج
کراچی،نہم و دہم کے امتحانی فارم جمع کرانے کا آخری موقع
گھریلو یا کمرشل سولر پینل لگانے والوں پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 15مئی تک توسیع کردی
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی