کے آئی سی ٹی پر سال2015 کے اختتامی مراحل میں 1 ملین کنٹینرز کی شاندار ہینڈلنگ کا ریکارڈ قائم
ہفتہ 26 دسمبر 2015 21:17
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 دسمبر۔2015ء)کراچی بندرگاہ پر نجی ٹرمینل کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل (کے آئی سی ٹی) نے سال2015 کے اختتامی مراحل میں 1 ملین کنٹینروں کی شاندار ہینڈلنگ سے ایک ریکارڈ قائم کیا جوکہ بلاشبہ پاکستانی بندرگاہوں کا ایک ریکارڈ ہے ۔ اس موقع پر تقریر کرتے ہوئے مہمان خصوصی رئر ایڈمرل فرخ احمد، وائس چیرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ و کمانڈر کراچی، نے بندرگاہوں کی اعلیٰ کارگردگی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس سے ملکی معیشت کو گراں قدر فروغ ملتا ہے اور اسسے ملکی معیشت تیزی سے ترقی کی جانب گامزن ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں اسی ضمن میں گوادر بندرگاہ اور پاک چینی معاشی کاریڈور کو بھی دیکھنا ہوگا اور گوادر کے گہرے پانی کی بندرگاہ کے صحیح خطوط پر استعمال سے اپنی ملکی معیشت کو مزید طاقتور کرنا ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے بندرگاہوں کی کارگردگی کو ملکی معیشت کی ترقی کا ضامن قرار دیا ہے۔ وہ کے آئی سی ٹی میں تقریب سے خطاب کر رہے تھے جس میں کراچی بندرگاہ اور کے آئی سی ٹی کے اعلیٰ افسران نے بھی شکت فرمائی۔
اس موقع پر مہمان خصوصی وائس ایڈمرل فرخ احمد نے APL JAPAN جہاز کو 1 ملین کنٹینر کو آف لوڈ کرنے کا کہا۔ آپریشن کے دوران جہاز کی آپریشنل ریٹ 134 moves per hour تھا جبکہ کرین کا ریٹ 22.3 moves per hour تھا۔ APL JAPANمیں 5124 TEU کنٹینروں کی آبی ترسیل کی صلاحیت ہے ۔ علاوہ ازیں اس موقع پر تقریر کرتے ہوئے HPH Group کے Andy Tsoi نے سنہ 2015 کو کے آئی سی ٹی کے لئے بہترین سال قرار دیا کہ اس سال کے آئی سی ٹی نے 10 ملین کنٹینرز کا ٹارگٹ 17 سال میں حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ ایک سال میں 1 ملین TEUکنٹینروں کی ہینڈلنگ کا بھی ریکارڈ بنا لیا ہے۔ انہوں نے استعدادی صلاحیت اور کارگردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ کے آئی سی ٹی نے ہمیشہ اپنے ٹارگٹ کے حصول کو ممکن بنایا ہے اور آج اس کا ثبوت 1 ملین کنٹینروں کی ہینڈکنگ سے دیا ہے۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (آج) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
ون ڈے سیریز میں ویسٹ انڈیز ویمنز کا پاکستان ویمنز کے خلاف کلین سوئپ، تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل 88 رنز سے جیت ..
دونوں ممالک کے عوام کی ترقی و خوشحالی کے لئے سیاسی، اقتصادی، تجارتی اور عوامی تعلقات کو بڑھانے کے لئے ..
اقرا سے بڑھ کر کوئی نہیں، بچہ بھی اس کے بعد آتا ہے ، یاسر حسین
فواد خان کی اداکارہ ممتاز کیساتھ تصاویر وائرل
فیصل قریشی نے ڈرامہ ’ظلم‘ میں بولے گئے ڈائیلاگز پر معافی مانگ لی
یہ خواہش کرنا بیٹا اداکار نہ بنے، منافقت نہیں ہے، یاسر حسین
ننھے وی لاگر شیراز کو یوٹیوب کی جانب سے گولڈن بٹن مل گیا
ایرانی صدر کی مزار قائد د پر حاضری،فاتحہ خوانی کی اورپھول رکھے
مسلم خواتین اسلامی ثقافت کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کریں، ایرانی صدر کی اہلیہ جمیلہ علم الہدیٰ
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
میری ٹائم سیکٹر میں سرمایہ کاری بڑھانے کے سلسلہ میں ٰاعلی سطحی وفد کی وفاقی وزیر برائے بحری امور سے ملاقات
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ