کراچی بندرگاہ پر KICT کی ایک اور شاندار کارگردگی

KICT نے 1 ملین کنٹینروں کی ہینڈلنگ کرکے ایک ریکارد قائم کیا

ہفتہ 26 دسمبر 2015 21:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 دسمبر۔2015ء) کراچی بندرگاہ پر نجی ٹرمینل کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل KICT نے سنہ 2015 کے اختتامی مراحل میں 1 ملین کنٹینروں کی شاندار ہینڈلنگ سے ایک ریکارڈ قائم کیا جوکہ بلاشبہ پاکستانی بندرگاہوں کا ایک ریکارڈ ہے ۔ اس موقع پر تقریر کرتے ہوئے مہمان خصوصی جناب رئر ایڈمرل فرخ احمد، وائس چیرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ و کمانڈر کراچی، نے بندرگاہوں کی اعلیٰ کارگردگی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس سے ملکی معیشت کو گراں قدر فروغ ملتا ہے اور اس سے ملکی معیشت تیزی سے ترقی کی جانب گامزن ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اسی ضمن میں گوادر بندرگاہ اور پاک چینی معاشی کاریڈور کو بھی دیکھنا ہوگا اور گوادر کے گہرے پانی کی بندرگاہ کے صحیح خطوط پر استعمال سے اپنی ملکی معیشت کو مزید طاقتور کرنا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بندرگاہوں کی کارگردگی کو ملکی معیشت کی ترقی کا ضامن قرار دیا ہے۔ وہ KICT میں تقریب سے خطاب کر رہے تھے جس میں کراچی بندرگاہ اور KICT کے اعلیٰ افسران نے بھی شکت فرمائی۔

اس موقع پر مہمان خصوصی وائس ایڈمرل فرخ احمد نے APL JAPAN جہاز کو 1 millionth کنٹینر کو آف لوڈ کرنے کا کہا۔ آپریشن کے دوران جہاز کی آپریشنل ریٹ 134 moves per hour تھا جبکہ کرین کا ریٹ 22.3 moves per hour تھا۔ APL JAPANمیں 5124 TEU کنٹینروں کی آبی ترسیل کی صلاحیت ہے ۔ علاوہ ازیں اس موقع پر تقریر کرتے ہوئے HPH Group کے Andy Tsoi نے سنہ 2015 کو KICT کے لئے بہترین سال قرار دیا کہ اس سال KICT نے 10 ملین کنٹینرز کا ٹارگٹ 17 سال میں حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ ایک سال میں 1 ملین TEUکنٹینروں کی ہینڈلنگ کا بھی ریکارڈ بنا لیا ہے۔ انہوں نے استعدادی صلاحیت اور کارگردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ KICT نے ہمیشہ اپنے ٹارگٹ کے حصول کو ممکن بنایا ہے اور آج اس کا ثبوت 1 ملین کنٹینروں کی ہینڈکنگ سے دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں