اسلام دشمن انتہا پسندوں کو خود ساختہ خلافت کسی صورت قائم کرنے نہیں دینگے ، ثروت اعجاز قادری

ہفتہ 26 دسمبر 2015 21:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 دسمبر۔2015ء)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ اسلام دشمن انتہا پسندوں کو خود ساختہ خلافت کسی صورت قائم کرنے نہیں دینگے ،انتہا پسند،دہشتگردوں کو زبان ،قلم اور پاک فوج کے ساتھ ملکر طاقت سے روکیں گے،ملک کی سلامتی ،دفاع ،اور بقاء کیلئے کسی صور ت پیچھے نہیں رہ سکتے ،ہماری دو اعلیٰ قیادوں نے دہشتگردی اور ملکی سلامتی کے لئے اپنی جانیں نچھاور کرکے واضع پیغام دیا ملک سے محبت ایمان کا حصہ ہے اس کے تحفظ کیلئے جان ومال سب کچھ قربان کرنا ہی اہل حق کا شیوہ ہوتاہے ،پاکستان ہماری شان ہماری آن اور جان ہے اس پاک سر زمین سے دہشتگردوں کا خاتمہ کرکے دم لیں گے ،داعش ،طالبان اور ان کے حمائتیوں کو شیلٹر دینے والوں کو پہلے انجام تک پہنچانا ہوگا ،حکومت اور قانون نافذ کرنیوالے ادارے ،ملا عبدلعزیز ،صوفی محمد اور کالعدم دہشتگرد تنظیم کے کرتا دھرتاؤں کے خلاف قانون کو حرکت میں لائیں ،قبائلی علاقہ جات،کراچی اور بلوچستان کا امن تباہ کرنیوالوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جاسکتا،حکومت دہشتگردی کی نفی کرتے ہوئے امن ،محبت ،بھائی چارگی اور برداشت کے فلسفے پر گامزن قوتوں کو آگے لائے ،قائد اعظم محمد علی جناح پاکستان کو دنیا کے نقشے پراسلامی فلاحی ریاست ماڈل کے طورپر لانا چاہتے تھے ،ہماری منزل لبرل ازم نہیں نظام مصطفی ﷺ ہے ،لبرل کا نعرہ لگانے والے اسلام کی روح کے برخلاف عیسائیوں کو خوش کرنے کیلئے لگا رہے ہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گا ہ قادری ہاؤس پر میلاد کمیٹیوں اور میلاد انجمنوں کے رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری نے میلاد جلوسوں ،ریلیوں میں پہلے سے بھی زیادہ عوام کی شرکت کو سرکار دو عالم ﷺ سے محبت اور دہشتگردی کی نفی قرار دیتے ہوئے کہا کہ عاشقان رسول کے دلوں سے حب رسول کوئی طاقت ختم نہیں کرسکتی ،حکومت ،پولیس،رینجرز اور قانون نافذ کرنیوالوں کو میلاد جلوسوں کی سیکیورٹی ور امن وامان کے قیام پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں انہوں کا کہنا تھا کہ کراچی پاکستان کا دل اور معاشی حب ہے ،کراچی کو جرائم پیشہ عناصر سے مکمل پاک کرنا ہوگا ،جس سے ملکی معیشت مضبوط اور سرمایہ دار سرمایہ کاری کرسکیں گے ۔

(جاری ہے)

تروت اعجاز قادری نے میلاد کمیٹیوں اور میلاد انجمنوں کی جدوجہد کو سراہا اور مبارکباد پیش دی ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں