پاکستانی عوام نے سال بھر میں شاہانہ خرچ کر کے سب کو حیران کر دیا، پر تعیش اشیاء کی درآمد پر پونے 2 کھرب روپے اڑا دئیے، 72 ارب روپے صرف موبائل فونز کی نظر کر دئیے

ہفتہ 26 دسمبر 2015 23:04

پاکستانی عوام نے سال بھر میں شاہانہ خرچ کر کے سب کو حیران کر دیا، پر تعیش اشیاء کی درآمد پر پونے 2 کھرب روپے اڑا دئیے، 72 ارب روپے صرف موبائل فونز کی نظر کر دئیے

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26دسمبر۔2015ء) پاکستانی عوام نے سال بھر میں شاہانہ خرچ کر کے سب کو حیران کر دیا‘ پر تعیش اشیاء کی درآمد پر پونے 2 کھرب روپے اڑا دئیے اور 72 ارب روپے صرف موبائل فونز کی نظر کر دئیے۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو سٹیٹ بنک کی سالانہ رپورٹ کے مطابق سال 2015ء میں پاکستانی عوام نے پر تعیش اشیاء پر شاہانہ خرچ کر کے سب کو حیران کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق پاکستانی عوام نے اس سال 72 ارب روپے سے زائد کے موبائل فون درآمد کئے۔ چٹ پٹے کھانو ں کے شوقین عوام سال بھر میں 10 ارب 66 کروڑ روپے کے مصالحے کھا گئے ‘ پاکستانی عوام نے 66 کروڑ روپے سے زائد کے امپورٹڈ بسکٹ بھی کھائے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستانی شوقین خواتین نے 2 ارب 20 کروڑ روپے امپورٹڈ میک اپ درآمد کرنے میں لٹا دئیے۔

(جاری ہے)

سال بھر میں پاکستانیوں نے 16ارب روپے کے پرفیوم ‘ 3 ارب 25 کروڑ روپے کے شیمپو‘ 1 ارب روپے کے امپورٹڈ صابن اور ایک ارب روپے شیونگ اشیاء خریدنے میں لگائے۔

بالوں کی سجاوٹ بناوٹ کیلئے 4 ارب 18 کروڑ روپے کا سامان امپورٹ ہوا جبکہ بچوں کے کھلونوں اور گیمز پر 7 ارب 43 کروڑ روپے خرچ ہوئے۔ رواں سال 11 ارب 45 کروڑ روپے کے لیپ ٹاپ ‘ 19 کروڑ روپے کے ٹیلی ویژن ‘ 2 ارب 39 کروڑ روپے کے ایئرکنڈیشنز بھی درآمد کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں