رواں سیزن 51 لاکھ ٹن چینی کی پیداوار متوقع

ملک سے مجموعی طور پر 6 لاکھ ٹن چینی برآمد بھی کی جاسکتی ہے ٗپاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن

اتوار 27 دسمبر 2015 16:03

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 دسمبر۔2015ء ) رواں سیزن 51 لاکھ ٹن چینی کی پیداوار متوقع ہے ۔ شوگر ملرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک سے مجموعی طور پر 6 لاکھ ٹن چینی برآمد بھی کی جاسکتی ہے ۔ پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں چینی کی سالانہ کھپت 48 لاکھ ٹن تک پہنچ سکتی ہے اور جبکہ گزشتہ سیزن کا 3 لاکھ ٹن کا ذخیرہ بھی موجود ہے ۔

(جاری ہے)

چینی کی عالمی قیمت 414 ڈالر فی ٹن ہے جو مقامی چینی کی پیدواری لاگت سے بھی کم ہے ۔ اس لیے ملرز کو فی کلو چینی ایکسپورٹ کرنے کے لیے 13 روپے قومی خزانے سے دیئے جا رہے ہیں ۔ کاشت کاروں کا کہنا ہے کہ جہاں حکومت شوگر ملرز کو اتنی مراعات دے رہی ہے وہاں سرکار انہیں کاشت کاروں کو گنے کی فوری ادائیگیاں کرنے کا بھی پابند کرے ۔ پنجاب میں تو گنے کی کم سے کم قیمت 180 روپے فی من طے کی جاچکی ہے تاہم سندھ میں اب تک گنے کی امدادی قیمت طے نہیں ہوسکی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں