محکمہ صحت جگر کے عارضے میں مبتلا بچے کے علاج کے اخراجات کو برداشت کرے گا

اتوار 27 دسمبر 2015 17:13

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 دسمبر۔2015ء) صوبائی وزیر صحت جام مہتاب حسین ڈھر نے گاؤں ماتھرن ضلع سانگھڑ کے 12سالہ غریب بچے شاہ بیگ کے غربت کے باعث جگر کی بیماری کا علاج نہ کروانے کی خبرکا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ صحت سندھ کوہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر شاہ بیگ کے مکمل علاج کا بندوبست انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسسز گمبٹ میں کرنے اور اس کے علاج کے تمام اخراجات بھی برداشت کرے ۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر صحت جام مہتاب حسین ڈھر نے بیمار بچے کے والدین کو یقین دہانی کروائی کہ علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں برتی جائے گی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں