رحمۃ اللعالمین کی تشریف آوری سے ظلم وبربریت کا خاتمہ ہوا، جے یوآئی

نبی کریم ؐ کی تعلیمات اور سیرت کو اپنائے بغیر کامیابی ناممکن ہے مسلمانوں کو اپنے مسائل کے حل کے لیے نبی رحمت کی تعلیمات سے رہنما ئی لینا ہوگی، گلستان جوہر میں سیرت مصطفےٰ کانفرنس سے قاری عبدالمنان انورنقشبندی، حافظ احمدعلی، مفتی محمدحماداﷲ مدنی ودیگر کا خطاب

اتوار 27 دسمبر 2015 18:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 دسمبر۔2015ء)جمعیت علماء اسلام سندھ کے امیر الحاج قاری عبدالمنان انورنقشبندی، صوبائی جنرل سیکریٹری حافظ احمدعلی، ناظم مفتی محمدحماداﷲ مدنی، پیر لیاقت شاہ ،مولانامشتاق عباسی، مولاناخواجہ احمدالرحمان، مولاناغلام مصطفی فاروقی، مولانااقبال اﷲ، مولاناحضرت ولی ہزاروی، انجینئر حافظ سلمان احمدعلی، مولانااحمدالرحمان نقشبندی ودیگر نے گلستان جوہر میں سیرت مصطفےٰ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ نبی کریم ؐ کی تعلیمات اور سیرت کو اپنائے بغیر کامیابی ناممکن ہے مسلمانوں کو اپنے مسائل کے حل کے لیے نبی رحمت کی تعلیمات سے رہنما ئی لینا ہوگی۔

کائنات میں سب سے عظیم انقلاب حضور ؐ کی تشریف آوری ہے جو دنیا کے لیے ہدایت،امن و سکون اورمحبت کا پیغام ہے۔

(جاری ہے)

رحمۃ اللعالمین کی تشریف آوری سے ظلم وبربریت کا خاتمہ اوربھائی چارے کی فضا کو فروغ نصیب ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کا تحفظ ہر قیمت پر کریں گے۔حضور ﷺ کی ذات گرامی کائنات میں سب سے بڑی اﷲ کی نعمت ہے اس نعمت عظمیٰ کا تذکرہ کرنا نجات کا ذریعہ ہے آپ ؐ سے محبت ایمان کی بنیادی شرط اور مومن کی پہچان عزیز ہے۔

انہوں نے کہا کہ امت کے تمام طبقات کی محنت کے نتیجے میں قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیا گیا تھا قادیانیوں سے متعلق قوانین ختم کرنے کی کسی بھی کوشش کی کوبرداشت نہیں کریں گے۔ تحفظ ناموس رسالت ایکٹ میں کسی بھی قسم کی ترمیم اور تنسیخ قبول نہیں ۔ناموس رسالت کا قانون تمام انبیاء کرام کی عزت وناموس کا دربان اور چوکیدار ہے ۔ناموس رسالت قانون کا تحفظ ہمیں اپنی جانوں سے بھی زیادہ ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں