خیبرپختونخوا میں وزیراعظم نوازشریف کے لئے بھی راستے بند نہیں ہوں گے،عمران خان
انہیں بھی دہشت گردوں کے حملے کا خطرہ لاحق ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہم شہریوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیں۔میڈیا سے بات چیت
اتوار 27 دسمبر 2015 18:55
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 دسمبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ان کی جماعت نے خیبر پختون خوا میں وی آئی پی کلچر ختم کردیا ہے اب اگر وزیراعظم نواز شریف بھی آئیں گے تو ان کے لئے بھی راستے بند نہیں ہوں گے۔اتوارکوکراچی ائیر پورٹ سے اسلام آباد روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے نام لیے بغیر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کوشدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
انہوں نے کہا کہ خفیہ اداروں کے مطابق انہیں بھی دہشت گردوں کے حملے کا خطرہ لاحق ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہم شہریوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیں۔انہوں نے کہاکہ وی آئی پی کلچرل اب ختم ہوناچاہئے، قوم وی آئی پی کلچرسے جان چھڑانا چاہتی ہے۔(جاری ہے)
تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا میں نے وی آئی پی کلچرختم کردیا ہے، اب وزیراعظم بھی آئیں گے تو ان کے لئے بھی راستے بند نہیں ہوں گے۔
عمران خان نے کہاکہ ماضی میں انٹرا پارٹی انتخابات کے دوران ہم سے غلطیاں ہوئیں، ہم نے اپنی غلطیوں سے سیکھا ہے، اب پارٹی الیکشن میں انہیں نہیں دہرایا جائے گا اور کارکن اپنے قائدین کو خود منتخب کریں گے۔ اتوارکی صبح پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان بغیر پروٹوکول کے کراچی ائیر پورٹ پہنچ گئے۔متعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ڈی جی رینجرز سندھ کی زیر صدارت سیکیورٹی کانفرنس کا انعقاد
الخدمت کے 53 واٹرفلٹریشن پلانٹس پینے کا صاف پانی فراہم کر رہے ہیں،نوید علی بیگ
واٹر بورڈ انتظامیہ کے ملازم دشمن روئیے کے خلاف عیدالفطر کے فوری بعد واٹر بورڈ دفاتر پر احتجاج کا سلسلہ ..
مسیحی ملازمین کے تہوار ایسٹر سے قبل ماہ اپریل کی ماہوار تنخواہ کی ایڈونس ادائیگی کا نوٹیفیکیشن جاری ..
ملک میں بڑھتے ہوئے عوامی مسائل لمحہ فکریہ ہیں،اسلم فاروقی
بجلی کے فی یونٹ میں2روپے 75 پیسے اضافے کی منظوری ظالمانہ فیصلہ ہے، ایاز میمن
فلسطینیوں کا مسئلہ عالم اسلام کاہی نہیں عالم انسانیت کا بھی مسئلہ ہے ،حاجی حنیف طیب
جب حق آتا ہے تو باطل مٹ جاتا ہے بیشک باطل مٹنے کیلئے ہے ، محمد شاداب رضا نقشبندی
30 مارچ عافیہ کا اغواء، پاکستان اور امریکی تاریخ کا سیاہ دن ہے، ڈاکٹر فوزیہ صدیقی
گزشتہ تین روز میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 400 روپے بڑا اضافہ ہوگیا
حکومت اقتصادی استحکام ، مالیاتی نظم و ضبط اور پائیدار اقتصادی نمو کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وفاقی وزیر ..
جی ڈی پی کے تناسب سے ٹیکسوں میں اضافہ، توانائی کے شعبہ میں نقصانات میں کمی اور ملکی اداروں کو خسارے سے ..
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
بجلی کے فی یونٹ میں2روپے 75 پیسے اضافے کی منظوری ظالمانہ فیصلہ ہے، ایاز میمن
-
وفاقی وزارت خزانہ نے مارچ کی ماہانہ آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی
-
ہفتہ وار مہنگائی میں معمولی کمی، 4 اشیائے ضروریہ مہنگی، 18 سستی ہوئیں
-
پاکستان اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہے گا اور ہر فورم پر ان کے لئے آواز بلند کرے گا، صدر مملکت آصف علی زرداری سے فلسطین کے سفیر احمد جواد ربیع کی ملاقات
-
گزشتہ تین روز میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 400 روپے بڑا اضافہ ہوگیا
-
لاہورہائیکورٹ،عون چودھری کی این اے 128 سے کامیابی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم
-
خواجہ سلمان رفیق کا گنگارام ہسپتال کا دورہ، مدر اینڈ چائلڈ بلاک میں جاری ری ویمپنگ منصوبے کا جائزہ لیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے ایران کے سفیر کی ملاقات
-
امریکی صدر جو بائیڈن کا وزیراعظم شہبازشریف کو خط ، وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر نومنتخب حکومت کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 137 پوائنٹس کی کمی
-
وزیراعلی مریم نوازنے محمد نواز شریف کسان کارڈ کی منظوری دیدی ،5 لاکھ کاشتکارو ں کو آسان شرائط پر 150 ارب کا قرضہ دیا جائیگا
-
پشاور بی آر ٹی کے کنٹریکٹر نے عالمی ثالثی عدالت میں حکومت کیخلاف 57 ارب روپے کا دعوی کردیا