ایس ایم سی لمنائی کلاس 1990بیچ نے جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کو لیکچر ہال کا تحفہ پیش کردیا
ایس ایم سی المنائی کا عمل قابل تقلید ہے فارغ التحصیل طلبہ نے اپنے مادر علمی کا نام ہمیشہ روش رکھا۔وائس چانسلر پروفیسر طارق رفیع
اتوار 27 دسمبر 2015 18:55
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 دسمبر۔2015ء) سندھ میڈیکل کالج کراچی کے فارغ التحصیل طلبہ کی بین الاقوامی تنظیم ایس ایم سی المنائی کے زیر اہتما م سلور جوبلی تقریبات کے حوالے سے1990 کے فارغ التحصیل گریجویٹس نے جناح سند ھ میڈیکل یونیورسٹی کراچی کو لیکچر ہال کا تحفہ دے دیا ۔
(جاری ہے)
نو تعمیر لیکچر ہال کو سابقہ پرنسپل سندھ میڈیکل کالج کراچی اخلاق النبی کے نام سے منسوب کیا گیا ہے سابقہ گریجویٹس کی جانب سے لیکچر ہال کی چابی وائس چانسلر جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر طارق رفیع کے حوالے کی گئی اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر طارق رفیع نے کہاکہ سندھ میڈیکل کالج کے فارغ التحصیل طلبہ کا عمل اپنے مادر علمی سے محبت کرنے والوں کے لئے قابل تقلید عمل ہے ایس ایم سی المنائی نے ہر دور میں اپنے مادر علمی کا نام روشن کیا اور اس کی تعمیر و ترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا انہوں نے ایس ایم سی المنائی کلاس 1990 بیچ کو اپنے مادر علمی کو لیکچر ہال کا تحفہ دینے پر خراج تحسین پیش کیااس موقع پر ایس ایم سی المنائی 1990 بیچ کے گریجویٹس ڈاکٹرہماء شہاب ، ڈاکٹر طارق جمیل ،ڈاکٹر سہیل رفیع ،ڈاکٹر یاسین ابو بکر ،ڈاکٹر عابد حسن نے اپنے خطاب میں کہاکہ جناح سندھ میڈیکل کالج سے جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی تک کا سفر اساتذہ اور طلباء و طالبات کی طویل جد وجہد جہد کا ثمر ہے انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جناح سندھ یونیورسٹی کو شعبہ طب کی تعلیم کے فروغ کے حوالے سے پاکستان کا عظیم درسگاہ بنا یا جائیگا ۔
متعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ملک بھر میں پیپلز پارٹی کی مقبولیت کی وجہ بلا تفریق عوامی خدمت ہے، جمیل ضیا
یااللہ !جو ناجائز منافع خوری میںلگ کر اپنی آخرت بربادکررہے ہیں انہیں ہدایت عطا فرما،محمدسلیم عطاری ..
عبادت میں لذت وحلاوت پیدا کرنا ہمارا فطری عمل ہے،ڈاکٹرعامر عبداللہ محمدی
فیصل بینک اور صحت کہانی کا ہیلتھ کیئرمنظرنامے میں تبدیلی کیلئے اشتراک
سندھ ہائی کورٹ الیکشن ٹریبول ، این ای238 حلیم عادل شیخ کی درخواست پر جماعت اسلامی کے امیدوار سیف الدین ..
عدالت نے بیوی کادوست کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کرنے کے معاملے پر ملزمان کو یکم اپریل تک جسمانی ریمانڈ ..
سندھ ہائی کورٹ کی طویل عرصے سے لاپتا افراد کی بازیابی کے کیسز کی تفتیش ایس پی رینک افسران کو دینے کی ہدایت
سندھ ہائی کورٹ،سکرنڈ ماڑی جلبانی میں شہریوں کی ہلاکت کی جوڈیشل تحقیقات پرڈی آئی جی شہید بے نظیرآباد ..
سندھ ہائی کورٹ ، صنعتوں کو فراہم کی جانے والی گیس کی قیمتوں میں اضافے کے نوٹیفکیشن کے اطلاق کی درخواست ..
بلوچستان فوڈ اتھارٹی اور بین الاقوامی مرکزجامعہ کراچی کے درمیان معاہدہ
کراچی: چائنا کٹنگ کے ذریعے قبضہ کی گئی زمین پر تعمیر مکانات، دکانوں کو ریگولرائز کرنے کا منصوبہ
صنعتوں، سروسز سیکٹر کی ناقص کارکردگی، معاشی ترقی کی شرح گر کر ایک فیصد ہو گئی
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پتنگ بازی کی روک تھام کے لئے ڈرون کیمروں کی مدد سے مانیٹرنگ شروع
-
لاہور میں بچے کو زنجیر سے باندھ کر تشدد کرنے کی ویڈیو وائرل، ملزمان گرفتار
-
عمران ریاض کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست، نیب سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب
-
وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کاگنگارام ہسپتال اور مدر اینڈ چائلڈ بلاک کا دورہ ،ری ویمپنگ منصوبے کا جائزہ لیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا نوٹس، لیہ میں ذہنی معذور بچی کے ساتھ زیادتی کا مرتکب ملزم چند گھنٹے میں گرفتار
-
پنجاب میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا’’محمد نواز شریف کسان کارڈ‘‘ ،وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے منظوری دیدی
-
ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والے سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے، وزیراعلیٰ بلوچستان
-
فیصل بینک اور صحت کہانی کا ہیلتھ کیئرمنظرنامے میں تبدیلی کیلئے اشتراک
-
سمگلنگ کے خاتمے کیلئے وفاق، صوبوں اور تمام اداروں کو مل کر کام کرنا ہوگا، ملکی معیشت اور عوام کی بہتری کیلئے کئے جانے والے فیصلوں میں کسی کو آڑے آنے نہیں دیں گے، وزیراعظم محمد شہباز شریف
-
پاکستان کو کم از کم 3سال کا نیا آئی ایم ایف پروگرام درکار ہے،وفاقی وزیرخزانہ
-
امریکی صدر جوبائیڈن کا وزیراعظم شہباز شریف کوخط ، نو منتخب حکومت کیلئے نیک تمناوٴں کا اظہار
-
وزیرِمملکت شزہ فاطمہ سے آذربائیجان کے سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال