کراچی کے شہریوں نے ساحل کی ریت پر امن کی فاختہ بنا کر 2015 کے آخری اتوار کو الوداع کیا

اتوار 27 دسمبر 2015 19:23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27دسمبر۔2015ء) شہر قائد کے باسیوں نے ساحل کی ریت پر امن کی فاختہ بنا کر2015 کے آخری اتوار کو الوداع کہا، شہریوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ برس بھی کراچی میں امن کی فضا برقرار رہے گی۔تفصیلا ت کے مطابق کراچی والوں نے 2015 کے آخری اتوار کو یادگار بنا ڈالا ساحل کی ٹھنڈی ریت پر کیا گرم جذبات کا اظہار۔

(جاری ہے)

کراچی کے باسیوں نے سمندر کنارے امن کی فاختہ بناکر کراچی میں امن قائم کرنے پر رینجرز،پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراج تحسین پیش کیا۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی سخت محنت اور کوشش کے باعث 2015 کا سورج بے امنی اور قتل و غارت گری کو لے کر ہمیشہ ہمیشہ کے لیے غروب ہو جائے گا۔لوگوں نے سمندر کی موجوں اور سرد ہواوٴں سے محظوظ ہونے کے لیے امن قائم کرنے پر رینجرز کا خاص طور پر شکریہ ادا کیا۔کراچی : شہریوں نے ساحل کی ریت پر امن کی فاختہ بنا کر 2015 کے آخری اتوار کو الوداع کیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں