اورنگزیب سلطان انو ٹیشن کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل بدھ کو اصغر علی شاہ سٹیڈیم پرکھیلا جائیگا

پیر 28 دسمبر 2015 12:38

اورنگزیب سلطان انو ٹیشن کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل بدھ کو اصغر علی شاہ سٹیڈیم پرکھیلا جائیگا

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 دسمبر۔2015ء) ینگ پاک فلیگ کرکٹ کلب زون چار کے زیر اہتمام پہلا گنیز ورلڈ ریکارڈ ہولڈرایتھلیٹ اورنگزیب سلطان انو ٹیشن کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل 29 دسمبرکو اصغر علی شاہ اسٹیڈیم پر صبح 10بجے پاک جیم خانہ اور اسٹیل ٹاؤن جیم خانہ کے درمیان کھیلا جائیگا ۔

(جاری ہے)

فائنل میچ کے مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ سندھ کوارڈینٹر فرید انصاری ہوں گے جو کہ شام 4بجے فائنل اور رنر ٹیموں اور ٹورنامنٹ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں