وزیر اعظم نے بجلی کے انڈسٹریل ٹیرف میں 3روپے کمی کا اعلان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 28 دسمبر 2015 15:11

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 28 دسمبر 2015 ء) : وزیر اعظم نواز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی میں موجود ہیں. کراچی میں انہوں نے بن قاسم پورٹ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیتے ہوئے کام بر وقت ختم کرنے کی ہدایت کی .

(جاری ہے)

وزیر اعظم نواز شریف نے ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ بجلی کے انڈسٹریل ٹیرف میں تین روپے کی کمی کی جائے گی.

وزیر اعظم نواز شریف نے اعلان کیا کہ یکم جنوری 2016 سے بجلی کے انڈسٹریل ٹیرف میں 3 روپی کی کمی کا اطلاق کیا جائے گا. تقریب سے خطاب میں وزیر اعظم نواز شریف نے مزید کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کے متفقہ فیصبے کے بعد کراچی آپریشن کو شروع کیا گیا ہے ، ہم کسی صورت بھی کراچی آپریشن اور کراچی سمیت سندھ بھر میں قیام امن کی کوششوں کو نہیں چھوڑیں گے.

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں