پاکستان میں سکیورٹی سے مطمئن ہیں ، چینی انجینئرز کی پورٹ قاسم پر جاری منصوبوں کے حوالے سے وزیر اعظم نواز شریف کو تفصیلی بریفنگ
حکومت منصوبوں کے لئے بھرپور معاونت کر رہی ہے ٗبن قاسم کول پلانٹ 2017 کے آخر میں ہر صورت مکمل ہونا چاہیے،وزیراعظم
پیر 28 دسمبر 2015 15:30
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 دسمبر۔2015ء) وزیر اعظم میاں محمدنوازشریف نے پیرکو کراچی کے علاقے بن قاسم میں کوئلہ سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے کا جائزہ لینے کے لیئے بن قاسم پاور پلانٹ کا دورہ کیا اور منصوبے کا جائزہ لیا۔اس موقع پر وزیر اعظم کو منصوبے سے متعلق چینی انجینئرز نے بریفنگ دی ۔ وزیر اعظم نے پورٹ قاسم کے دورے پر مختلف پروجیکٹس کے بارے میں معلومات حاصل کیں ۔
پورٹ قاسم پہنچنے پر انہوں نے چینی انجینئرز سے جاری منصوبوں پر معلومات بھی حاصل کیں ۔وزیراعظم نے چینی انجینئر سے کہاکہ کیا آپ پاکستان میں سیکورٹی سے مطمئن ہیں ، چینی انجینئرز نے جواب دیا کہ جی۔ چینی انجینئرز نے وزیر اعظم نواز شریف کو یقین دہانی کرائی ہے کہ پورٹ قاسم پر تمام منصوبے بروقت مکمل کر لئے جائیں گے ۔(جاری ہے)
وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ منصوبے پر ڈیڑھ ارب ڈالر لاگت آئے گی اور یہ منصوبہ 2017میں مکمل ہو جائے گا ۔
وزیر اعظم نے کہا کہ 2017 ڈیڈ لائن ہے ۔ اس کو مکمل کر لیا جائے ۔ بن قاسم پاور پلانٹ پر 600 ، 600 میگا واٹ کے دو منصوبوں پر کام جاری رہے ۔ چینی ماہرین کے مطابق منصوبے مکمل کرنے کے لئے دن رات کام کر رہے ہیں ۔ وزیر اعظم نے کہا حکومت منصوبوں کی تکمیل میں بھرپور معاونت کر رہی ہے ، دسمبر 2017 تک پیداوار شروع ہو جانی چاہیئے ۔ انہوں نے چینی سفیر سن وی ڈونگ کی کوششوں کو بھی سراہا ۔ انجینئرز نے یقین دلایا بین الاقوامی معیار کے مطابق کام کیا جائے گا ۔ میڈیا سے گفتگو میں نواز شریف نے کہا کہ حکومت منصوبوں کے لئے بھرپور معاونت کر رہی ہے۔ بن قاسم کول پلانٹ 2017 کے آخر میں ہر صورت مکمل ہونا چاہیے۔ منصوبے پر دو ارب ڈالر لاگت آئے گی۔ وزیر اعظم نے بن قاسم پلانٹس کے تمام شعبوں کا جائزہ لیا اور کام کی رفتار پر اطمینان کا اظہار بھی کیا۔متعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
عوام کو درپیش مسائل کا حل حکومت کی ذمہ داری ہے،شمسہ ماہ جبین
مسجد دیوا اکیڈمی کے امام کی جبری بے دخلی اور قتل کی دھمکیاں ، حکومت تحفظ فراہم کرے،متحدہ علماء محاذ
شہید عبدالحفیظ بجارانی ہمیشہ زندہ اور راہ حق کے مسافروں کیلئے نشان منزل ہونگے،ممتاز حسین سہتو
پری رباب کو آرٹس کونسل کے ایک اسٹیج ڈرامہ میں اہم رول کے لیے کاسٹ کرلیا گیا
سیدنا امیر حمزہؓ شہدائے غزوہ احد ہیں، مولانا عبد الماجد فاروقی
اسرائیل ناجائز ریاست ہے ،پاکستان کے عوام کسی طور تسلیم نہیں کرینگے ،محمد شاداب رضا نقشبندی
کراچی، قربانی کے جانوروں کی مرکزی منڈی 10 مئی سے لگائی جائے گی
ڈپٹی میئر کراچی کا انسداد تجاوزات آپریشن کا جائزہ لینے کے لیے مختلف بازاروں کاد ورہ
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،صدر ایف پی سی ..
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت