کراچی ٗٹارگٹڈ آپریشن رواں سال 622 ملزمان ہلاک,37 ہزار سے زائد گرفتار کرنے کا دعوی

مارے جانے والوں میں کالعدم تحریک طالبان ،لیاری گینگ وار کے کارندے، بھتہ خور، ڈاکو اور ٹارگٹ کلر بھی شامل

پیر 28 دسمبر 2015 15:31

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 دسمبر۔2015ء) شہر قائد میں سال 2015 کے دوران پولیس ورینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران 622 ملزمان کو ہلاک اور 37ہزار 7سوسے زائد ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے جبکہ ان کارروائیوں کے دوران حساس ادارے کا ایک افسر اور 2پولیس اہلکار جاں بحق ہوئے جبکہ ایک حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

تفصیلات کے مطابق ماہ جنوری میں شہر میں پولیس اور رینجرز سے مبینہ مقابلوں کے درمیا ن کالعدم تحریک طالبان پاکستان، لیاری گینگ وار اورڈاکو سمیت 65ملزمان ہلاک ہوئے جبکہ رینجرز اورپولیس نے 3366ملزمان گرفتار کرنے کا دعوی کیا ۔فروری کے مہینے میں شہر میں پولیس اور رینجرز سے مبینہ مقابلوں کے درمیا ن کالعدم تحریک طالبان پاکستان،لیاری گینگ وار ،اورڈاکو سمیت 54ملزمان ہلاک ہوئے ،پولیس مقابلے میں 2پولیس اہلکار شہید ہوگئے جبکہ رینجرز اورپولیس نے 3439ملزمان گرفتار کرنے کا دعوی کیا۔

(جاری ہے)

مارچ کے مہینے میں رینجرز اور پولیس سے شہر کے مختلف علاقوں میں مبینہ مقابلے کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان ،لیاری گینگ وار ،ٹارگٹ کلر اور لوٹ مار کرنے والے سمیت79ملزمان کو ہلا ک کیا، جبکہ 3409ملزمان کو گرفتارکرنے کا دعوی کیا ۔اپریل میں رینجرز اور پولیس سے شہر کے مختلف مقامات پر مبینہ مقابلے کے دوران کالعدم تنظیم ،لیاری گینگ وار ،اغوا کار ،بھتہ خور اور لوٹ مار کرنے والے ملزما ن سمیت61ملزمان کو ہلاک کیا جبکہ 3037ملزمان کوگرفتارکرنے کا دعوی کیا گیا ہے۔

مئی کے مہینے میں شہر قائد میں پولیس ،رینجرز،کانٹر ٹرازم اور قانون نافذکرنے والے اداروں سے مقابلے کے دوران 80جرائم پیشہ افراد کو ہلاک کردیا گیا، جن میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 34،لیاری گینگ وارکے 23اور 23ڈکیت بھی شامل ہیں جبکہ دوسری جانب سانحہ صفورا کے چار ملزمان سمیت2712ملزمان بھی گرفتار ہوئے ۔ جون میں رینجرز اور پولیس سے شہر کے مختلف مقامات پر مقابلے میں 66جرائم پیشہ افراد کو ہلاک کیا، ہلاک ہونے والوں میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان، لیاری گینگ وار ،اغواکار اور مختلف جرائم پیشہ افرادشامل ہیں جبکہ رینجرز اور پولیس نے 3066ملزمان کو گرفتار کرلیا جن میں سیاسی ،مذہبی ،کالعدم اور لیاری گینگ وار کے کارندے بھی شامل ہیں۔

جولائی میں رینجرز اور پولیس سے شہر کے مختلف علاقوں میں مبینہ مقابلے میں کالعدم تحریک طالبان کے 9دہشتگردوں سمیت23جرائم پیشہ افرادکو ہلاک کیا جبکہ 3762ملزمان کو گرفتار کیا ،ہلاک ہونے والوں میں 8ڈاکو ،تین کارلفٹر،ایک اغواکاراور دو لیاری گینگ وار کے کارندے شامل ہیں ۔ اگست میں حساس ادارے ،رینجرز اور پولیس سے شہر کے مختلف علاقوں میں مقابلے کے دوران 66جرائم پیشہ افرادکوہلاک کیا ،3862سے زائد ملزمان کوگرفتار کرنے کادعوی کیا ،مقابلے میں حساس ادارے کاایک افسر شہید ہوا،ہلاک ہونے والوں میں 18کالعدم تنظیم ،30لیاری گینگ وار، 2اغوا کار، 2کارلفٹر اور 13ڈاکو شامل ہیں۔

ماہ ستمبر میں شہر کے مختلف مقامات پر مقابلے کے دوران 32جرائم پیشہ افراد ہلاک ہوئے ۔3681ملزمان گرفتار کیے ۔ہلاک ہونے والوں میں 16لیاری گینگ وار ،7کالعد م تنظیم اور پانچ ٹارگٹ کلر بھی شامل ہیں۔ایک دہشتگر د نے گرفتار کی خوف سے خود کو بم سے اڑا لیا ۔ اکتوبر میں پولیس سے مقابلے کے دوران 33جرائم پیشہ افراد ہلاک جبکہ رینجرز اور پولیس نے 2811جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیا ۔نومبرمیں رینجرزاور پولیس سے شہر کے مختلف مقامات پر مقابلے کے دوران 49جرائم پیشہ افراد کو ہلاک کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں