سابق ناظم کراچی نعمت اللہ خان کی کراچی پریس کلب کے انتخابات میں ڈیمو کریٹس پینل کی شاندار فتح پر مبارک باد

پیر 28 دسمبر 2015 15:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 دسمبر۔2015ء) سابق ناظم کراچی نعمت اللہ خان نے کراچی پریس کلب کے انتخابات 2016 میں ڈیمو کریٹس پینل کی شاندار فتح پر اسے مبارک باد پیش کی ہے ،اتوار کو جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے نو منتخب صدر فاضل جمیلی کو صدر،سجاد عباسی کو نائب صدر، اے ایچ خانزادہ کو سیکریٹری ،حنیف اکبر کو خازن ،رضوان بھٹی کو جوائنٹ سیکریٹری ،طارق ابو الحسن ،حنا ماہ گل ،شمس کیریو ،منظور چانڈیو ،محمد احمد، صدیق چوہدری ،نواب قریشی کو ممبر گورننگ باڈی منتخب ہو پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

(جاری ہے)

نعمت اللہ خان کا کہنا تھا کہ ڈیمو کریٹس پینل کی کامیابی صحافی برادری کی ڈیمو کریٹس پینل پر بھرپور اعتماد کا مظہر ہے ،انہوں نے امید ظاہر کی ڈیمو کریٹس پینل کے نومنتخب عہدے داران صحافی برادری کے حقوق کے تحفظ اوران کی فلا ح وبہبود میں کوئی کسر نہیں اٹھا کرکھے گا ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں