2013ء کے مقابلے میں آج کا پاکستان بہت بہتر ہے ،اسحاق ڈار

معیشت ، تعلیم ، توانائی اور انسداد دہشتگردی ہماری ترجیحات ہیں، وزیراعظم نے امن اور معیشت کی بحالی کیلئے مشکل فیصلے کئے ، ملکی معیشت کی بحالی میں برآمد کنندگان کا کردار بھی بہت اہم ہے،وزیرخزانہ کا پی سی سی آئی ایکسپورٹ ایوارڈ کی تقریب سے خطاب

پیر 28 دسمبر 2015 15:59

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 دسمبر۔2015ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ 2013ء کے مقابلے میں آج کا پاکستان بہت بہتر ہے ،معیشت ، تعلیم ، توانائی اور انسداد دہشتگردی ہماری ترجیحات ہیں، وزیراعظم نے امن اور معیشت کی بحالی کیلئے مشکل فیصلے کئے ، ملکی معیشت کی بحالی میں برآمد کنندگان کا کردار بھی بہت اہم ہے۔کراچی میں 39 ویں ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ 2013ء کے مقابلے میں آج کا پاکستان بہت بہتر ہے کیونکہ ماضی میں توانائی بحران کے خاتمے ، معیشت اور امن وامان کی بحالی پر کوئی کام نہیں کیا گیا مگر مسلم لیگ (ن) نے توانائی بحران کے خاتمے کیلئے متعدد منصوبے شروع کررکھے ہیں جن میں سے زیادہ تر 2018ء تک مکمل ہو جائیں گے اور بجلی بحران کا یقیناً کافی حد تک خاتمہ ہو جائے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ معیشت کی بحالی کیلئے وزیراعظم پاکستان میاں نوازشریف نے بہت مشکل فیصلے کیا تاہم اس میں برآمد کنندگان کا کردار بھی قابل ستائش اور اہم رہا اور اب عالمی ادارے پاکستان کی اقتصادی ترقی کے معترف ہیں اور عالمی اداروں کا کہنا ہے کہ پاکستان ترقی کی راہ پرگامزن ہو چکا ہے ، پاکستان میں معاشی سرگرمیوں سے فروغ کے لئے مراعات دے رہے ہیں ،پاکستان دنیا میں کپاس کی پیداواری کا 12فیصد پیدا کرتا ہے،پاکستان میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ کیلیے مراعات دے رہے ہیں ،دنیا میں روئی کی 12فیصد پیداوار پاکستان میں ہوتی ہے ، ہم نے ریفنڈ بڑھنے نہیں دیے وہ 200 ارب سے کم ہیں ،گزشتہ 5 ماہ میں ٹیکس وصولی کی شرح میں 16 فیصد اضافہ ہوا،معاشی نظم و نسق بحال کرنا سب سے مشکل کام ہے۔

انہوں نے کہاکہ ٹیکسٹائل برآمدات میں پاکستان کا کردار صرف ایک فیصد ہے ، جبکہ ہماری برآمدات صرف ایک فیصد ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مئوثر معاشی پالیسیوں کے باعث مالیاتی نظم و ضبط قائم کیا گیا ، ملک کے کمزور طبقے کے لئے بے نظیر انکم سپورٹس پروگرام کو جاری رکھا گیا اور اسے 30لاکھ خاندانوں تک بڑھایا گیا ۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے اخراجات میں کمی کے لئے کفایت شعاری کی پالیسی اپنائی ہے جس کا آغاز وزیراعظم ہاؤس سے کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں