پانچ سال کے لیے آتے ہیں ‘ کچھ سمجھ نہیں آتا اور وقت گزر جاتاہے،اب حکومت کی تھوڑی تھوڑی سمجھ آنے لگی ہے :وزیراعظم نوازشریف

Zeeshan Haider ذیشان حیدر پیر 28 دسمبر 2015 16:24

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28 دسمبر۔2015ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ ہم لوگ پانچ سال کے لیے آتے ہیں ، ہمیں خود کچھ سمجھ نہیں آتا اور وقت گزر جاتاہے، حکومت کی تھوڑی تھوڑی سمجھ آنے لگی ہے ، بجلی کے چیلنج سے کامیابی سے نمٹ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم کراچی میں تاجروں کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ،انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کو جڑ سے اکھاڑنا چاہتے ہیں کراچی میں امن کا کام ادھورا نہیں چھوڑیں گے۔

وزیراعظم نے یکم جنوری سے صنعتوں کیلیے بجلی کے نرخ میں تین روپے فی یونٹ کمی کا اعلان کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ کراچی کا امن و امان تین سال پہلے کی صورتحال سے بہت بہتر ہے، کراچی آپریشن پر ڈی جی رینجرز ، آئی جی سندھ اور چیف سیکریٹری کو وہ مبارک باد دیتے ہیں۔ وزیر اعظم نے کراچی آپریشن کے آئینی سربراہ وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کا نام نہیں لیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں