پاکستان کو اب آگے ہی آگے جانا ہے، اب ترقی کا راستہ نہیں روکا جا سکتا،ممنون حسین
عالمی برادری امید بھری نظروں سے پاکستان کی طرف دیکھ رہی ہے ،بحری تجارت میں کارکردگی بہتر بنانا ضروری ہے ، صدر مملکت کا میرین اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب
پیر 28 دسمبر 2015 16:40
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 دسمبر۔2015ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کو اب آگے ہی آگے جانا ہے۔ اب اس کی ترقی کا راستہ نہیں روکا جا سکتا۔ صدر مملکت نے یہ بات پاکستان میرین اکیڈمی کی باون ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتی ہوئے کہی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ سینیٹر کامران مائیکل بھی موجود تھے۔ صدر ممنون حسین پاکستان کے پہلے صدر ہیں جنھوں نے پاکستان میرین اکیڈمی کی پاسنگ آوٹ پریڈ میں شرکت کی ہے۔
اس موقع پر میرین اکیڈمی کے چاک و چوبند دستوں نے صدر مملکت کو سلامی بھی پیش کی۔صدر ممنون حسین نے کہا کہ اس عہد میں دنیا کے دفاعی اور اقتصادی میدانوں میں غیر معمولی تبدیلیاں ہوئی ہیں جن کی وجہ سے پاکستان کی اہمیت میں غیر معمولی اضافہ ہو چکا ہے اور عالمی برادری امید بھری نظروں سے پاکستان کی طرف دیکھ رہی ہے۔(جاری ہے)
اس لئے ضروری ہے کہ پاکستان بحری تجارت اور متعلقہ شعبوں میں اپنی کارکردگی بہتر بنائے۔
اس مقصد کے لئے پاکستان میرین اکیڈمی دنیا کی اچھی میرین اکیڈمیز سے اپنے پیشہ ورانہ تعلقات میں اضافہ کرے تاکہ مستقبل میں درکار بہترین اور تربیت یافتہ افرادی قوت کی ضروریات پوری ہو سکیں۔صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان ستر کی دہائی تک درست سمت میں گامزن تھا لیکن بعد میں بدعنوانی کے رجحانات سے ملک کو بہت نقصان پہنچا۔ اب وقت آگیا ہے کہ پوری قوم بدعنوانی کے خاتمے کے لئے متحد ہوجائے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان میں جہاز رانی کی صنعت تیزی سے ترقی کررہی تھی بدعنوانی نے اسیبھی نقصان پہنچایا لیکن اب اس صنعت کی بحالی بھی ناگزیر ہو چکی ہے تاکہ قومی معیشت کو استحکام دیا جا سکے ۔ اس سلسلے میں پاکستان میرین اکیڈمی بہت اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔ صدر ممنون حسین نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری اور توانائی کے منصوبوں کی تکمیل سے پاکستان کی تقدیر وابستہ ہے اس لئے ان کی راہ میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی اور اگر کوئی اس کی راہ میں رکاوٹ بنے تو قوم اسے مسترد کردے۔صدر ممنون حسین نے کہا کہ ملک میں امن و امان کے قیام اور کراچی میں امن کی بحالی کے جاری آپریشن مقاصد کے حصول تک جاری رہیگا۔متعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پتوکی،کراچی ایکسپریس ٹرین کی زد میں آ کر 10سالہ بچہ جاں بحق شناخت نہ ہو سکی نعش ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل
ایسٹ پولیس کی کارروائیاں،6مبینہ ملزمان گرفتار 2کلو چرس، 30بوتل شراب اور اسلحہ برآمد
ایس آئی یو کی کارروائی،ڈکیتی کے دوران جنرل اسٹور کے مالک کے قتل میں ملوث مبینہ ملزم گرفتار
کیماڑی پولیس کی کارروائیاں، 24گھنٹو ں میں21مبینہ ملزمان گرفتاراسلحہ،2کلو چرس ،680کلوچھالیہ،200 پڑیاں گٹکا ..
کراچی کی طالبہ کا رحیم یار خان میں زبردستی نکاح کرائے جانے کا انکشاف
پی آئی آے کے شیئر ہولڈرز کی اکثریت نے پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے حق میں فیصلہ سنا دیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے دوران مثبت رجحان ریکارڈ
ڈالر 37 پیسے مہنگا،کرنسی مارکٹ نے رپورٹ جاری کر دی
ایک صوبے میں 2 قانون،حیدر آبا د میں آٹا سستا، کراچی میں مہنگا ہو گیا
پیپلز بس سروس میں جعلی نوٹ چلانے والی خواتین کو قید کی سزائیں
میئر کراچی نے شہر بھر میں جھنڈے اور پینا فلیکس اتارنے کا حکم دیدیا
کراچی سمیت سندھ کے مختلف مقامات پر سورج کے گرد ہالا نظر آیا
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
علامہ محمد اقبالؒ کے یوم وفات کے موقع پر خصوصی تقریب
-
نفرت اور جھوٹ کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے، وزیر اطلاعات سندھ
-
لاہور میں سورج کی تپش سے گرمی کا زور بڑھ گیا
-
لاہور : قومی اسمبلی کی 1 اور پنجاب اسمبلی کی 4 نشستوں پر ضمنی انتحابات کل ہونگے
-
سیریز کا دوسرا ٹی ٹونٹی میچ، پاکستان نے ٹاس جیت لیا
-
اطلاعات ہیں کہ آراوز سے بلینک فارم 45پر دستخط لے لئے گئے ہیں
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے پولٹری فارمرز اورٹریڈرزکے خلاف کریک ڈائون کا حکم دے دیا
-
وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
-
جیکب آباد جمس ہسپتال انتظامیہ نے یرقان کے مریض کے علاج کرنے کے بجائے ہسپتال سے نکال دیا
-
بانی پی ٹی آئی کا چیف جسٹس سپریم کورٹ فائزعیسی کے نام خط
-
ایک باپردہ گھریلو خاتون کو بیگناہ پابند سلاسل رکھا گیا ہے
-
ٹیچنگ ہسپتالوں میں کرپشن پر زیرو ٹالرنس ہوگی، نظام صحت کی بہتری کیلئے اصلاحات لا رہے ہیں،صوبائی وزیر صحت