نیشنل ایکشن پلان کو متنازع بنانے والے ملک کے خیرخواہ نہیں،علی اکبر گجر
معترض سیاستدانوں کو قومی منصوبے کو تماشا اور ہدف تنقید بنانے کی بجائے اپنی کمزوریوں اور کوتاہیوں پر نظر دوڑانی چاہئے، رہنماء ن لیگ سندھ
پیر 28 دسمبر 2015 17:20
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 دسمبر۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کو متنازع بنانے والے ملک کے خیرخواہ نہیں۔ معترض سیاستدانوں کو قومی منصوبے کو تماشا اور ہدف تنقید بنانے کی بجائے اپنی کمزوریوں اور کوتاہیوں پر نظر دوڑانی چاہئے۔ نیشنل ایکشن پلان وقت کی آواز اور قومی سلامتی کا اہم ترین منصوبہ ہے جسے ملک کی تمام سیاسی جماعتوں اور قومی اداروں نے اتفاق رائے سے تشکیل دیا اور منظور کیا تھا لیکن اب بعض سیاسی جماعتیں اسے اپنے مخصوص مفادات کے تحت سوالیہ نشان بنا کر ملک دشمنوں کے لئے سہولت کاری پیدا کر رہے ہیں جسے عوام اپنی بالغ نظری اور طاقت سے ناکام بنا دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کی سلامتی، قومی مفادات اور امن سب مفادات پر مقدم ہے۔(جاری ہے)
نیشنل ایکشن پلان سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے اور ملک میں اور خاص طور پر کراچی میں امن قائم کرنے میں بڑی حد تک کامیابی حاصل ہوئی اس لئے عوام یہ آپریشن مکمل قیام امن تک جاری رکھنے پر متفق ہیں جبکہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت اور قائد جمہوریت میاں نواز شریف کا بھی قوم سے وعدہ ہے کہ جب تک ملک میں آخری دہشت گرد باقی ہے ملک میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدر آمد جاری رہے گا۔
علی اکبر گجر نے کہا کہ بعض سیاسی جماعتوں کی طرف سے یہ تاثر اور الزام بے بنیاد ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کی کارروائیاں کسی خاص علاقے اور کسی مخصوص سیاسی جماعت کے خالف ہیں۔ یہ تاثر بالکل غلط اور حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بدنام کرنے کی ایک چال ہے جسے چاروں صوبوں کے محب وطن عوام کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور آپریشن ضرب عضب ہو کہ کراچی آپریشن جب تک نتیجہ پذیر نہیں ہو گا جاری رہے گا۔متعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
رواں سال معیشت کا آغاز بہتراندازمیں ہوا ہے، پی ایس ایکس اور چینی ایکسچینجز کے درمیان بڑھتا ہوا تعاون ..
ملک کی تعمیر و ترقی میں سٹاک ایکسچینج کی حمایت شامل رہے گی،ڈاکٹر شمشاد اختر
صنم سعید کی انگلش سن کر مداح دنگ رہ گئے
معروف اداکار لطیف کپاڈیہ کو مداحوں سے بچھڑے 22 برس بیت گئے
آئی ایم ایف کے ساتھ آنے والے دنوں میں بڑے پروگرام کی طرف جارہے ہیں،محمد اورنگزیب
پیپلز پارٹی کا بھٹو کے یوم شہادت پر ہونے والا جلسہ 4 اپریل کی بجائے 14 اپریل کو منعقد کرنے کا اعلان
سندھ میں ایسٹر پر یکم اپریل کو مسیحی سرکاری ملازمین کیلئے چھٹی کا اعلان
کراچی میں قبضہ مافیا کے کارندوں کا حاملہ خاتون پر تشدد
جناح اسپتال میں خواتین ڈاکٹروں کو بطور سزا کمرے میں بند کرنے کا انکشاف
زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 8 ارب ڈالر کی سطح پر مستحکم
انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا
ڈی آئی جی ایسٹ کے بیٹے کی اسلحے کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کی ویڈیو وائرل
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
شانگلہ حملے کے اصل ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے، وفاقی وزیرداخلہ کا اسلام آباد میں چینی سفارت خانے کے دورے کے موقع پر گفتگو
-
ضلع جہلم میں نئے ترقیاتی منصوبوں پر جامع رپورٹ پنجاب حکومت کو منظوری کے لیے بھیجی جائے گی جس میں عوامی فلاح کے ہر منصوبہ کو مدنظر رکھنا ضروری ہے ڈی سی جہلم
-
علیمہ خان نے نواز شریف کو پانامہ کیس میں اقامہ پر سزا دینا غلطی قرار دیدیا
-
پاکستان تحریک کی رہنماءصنم جاوید اور عالیہ حمزہ کو ضمانت کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا
-
ون وے کی خلاف و رزی روکنے کیلئے لاہور کی مرکزی شاہراہوں پر ٹائر کلرز لگانے کا فیصلہ
-
پی آئی اے خرید لو، بین الاقوامی مارکیٹ میں عنقریب اشتہار ات شائع ہونے کو تیار
-
جیمز اور جیولری میں سرمایہ کاری کیلئے غیر ملکی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہوگی،آصف علی زرداری
-
عمران خان پر پہلے بھی حملہ ہوچکا ہے کسی بڑے حادثے کے متحمل نہیں ہوسکتے،لاہور ہائیکورٹ
-
وزیراعظم کا بجلی چوری کی سہولت کاری میں ملوث سرکاری افسران کیخلاف کارروائی کا حکم
-
آئی ایم ایف کے ساتھ آنے والے دنوں میں بڑے پروگرام کی طرف جارہے ہیں،محمد اورنگزیب
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی