گلستان جوہر میں پولیس مقابلے کے بعد زخمی ملزمان سمیت 3 گرفتار، اسلحہ برآمد

پیر 28 دسمبر 2015 20:07

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 دسمبر۔2015ء) کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں پولیس مقابلے کے بعد زخمی ملزمان سمیت 3 کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی ایسٹ جاوید جسکانی کے مطابق گلستان جوہر میں جوہر چورنگی کے قریب موبائل کی دکان میں لوٹ مار کی اطلاع پر پولیس پہنچی تو ملزمان سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 2 زخمی ملزمان سمیت 3 کو گرفتار کرلیا گیا۔ملزمان کے قبضے سے اسلحہ،چھینے گئے موبائل فون اور لوٹی گئی رقم برآمد کرلی گئی ہے،ملزمان اس سے پہلے متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں