وزیراعظم نواز شریف کی کراچی آمد ، وزیراعلی قائم علی شاہ اور دیگر اعلیٰ حکام نے ا یئرپورٹ کا استقبال کیا

پیر 28 دسمبر 2015 20:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 دسمبر۔2015ء ) وزیراعظم محمدنواز شریف پیرکی صبح ایک روزہ دورے پرکراچی پہنچنے ۔ ان کے ہمراہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان بھی موجود تھے ۔ وزیراعلی سندھ سیدقائم علی شاہ اور دیگر اعلیٰ حکام نے وزیر اعظم کا ایئرپورٹ کا استقبال کیا ۔

(جاری ہے)

بعد ازاں وزیراعظم پورٹ قاسم روانہ ہوگئے جبکہ وزیراعلی سندھ ان کے ہمراہ پورٹ قاسم جانے کے بجائے چیک اپ کے لیے قومی ادارہ برائے امراض قلب پہنچ گئے ،جہاں انہوں نے ای سی جی سمیت دیگر ضروری ٹیسٹ کرائے اور 2 گھنٹے تک اسپتال کے پرائیوٹ ونگ میں گزارے۔

ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کے دل میں کوئی تکلیف نہیں ہوئی وہ گزشتہ کئی دنوں سے مسلسل کام کررہے تھے اور سخت شیڈول کی وجہ سے تھک گئے تھے ۔ اسی لیے وزیراعظم کا استقبال کرنے کے بعد وہ قومی ادارہ برائے امراض قلب گئے ،جہاں انہوں اپنا معمول کا چیک اپ کرایا ۔ ڈاکٹرزنے انہیں مکمل فٹ قراردیا ہے اور ڈاکٹروں نے وزیر اعلیٰ سندھ کو ہدایت کی کہ وہ آرام کریں تاکہ ان کی تھکاوٹ دور ہو سکے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں