و زیر اعظم کی ا یف پی سی سی آئی کی تقریب میں شرکت، کراچی میں کامیاب آپریشن پرڈی جی رینجرز ، آئی جی سندھ اور چیف سیکرٹری انتظامیہ کو مبارک باد

کپتان وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اور سندھ حکومت کا ذکر تک نہیں کیا

پیر 28 دسمبر 2015 20:23

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 دسمبر۔2015ء ) وزیر اعظم نے وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت (ایف پی سی سی آئی )کی تقریب میں کراچی میں کامیاب آپریشن پرڈی جی رینجرز ، آئی جی سندھ اور چیف سیکرٹری انتظامیہ کو مبارک باد دی لیکن انہوں نے آپریشن کے کپتان وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور سندھ حکومت کا ذکر تک نہیں کیا ۔

(جاری ہے)

اس پر سیاسی حلقوں نے حیرت کا اظہار کیا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کو اس طرح سندھ حکومت کو نظرانداز کرنا ملک کے سیاسی حالات کے لیے بہتر نہیں ہے ۔ اس سے وفاق اور سندھ میں تنازعہ کم نہیں بلکہ بڑھے گا ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں