جماعت اسلامی کے دیرینہ رکن محمد سلیم کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

نماز جنازہ میں جماعت اسلامی کے رہنماؤں اور دیگر کی شرکت ، حافظ نعیم الرحمن اور دیگر کا اظہار تعزیت

پیر 28 دسمبر 2015 22:21

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 دسمبر۔2015ء) جماعت اسلامی کے دیرینہ رکن اور سابق ناظم بیت المال جماعت اسلامی کراچی محمد سلیم کی نماز جنازہ پیر کے روز بعد نماز ظہر مدنی مسجد ،ملک سوسائٹی گلزار ہجری میں ادا کی گئی ۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ میں جماعت اسلامی کراچی کے نائب امراء برجیس احمد ،ڈاکٹر اسامہ رضی ، نائب قیم انجینئر صابر احمد ، سیکریٹری اطلاعات زاہد عسکری ،ضلع شرقی کے امیر یونس بارائی ،اسمال ٹریڈرز آرگنائزیشن کے صدر محمود حامد سمیت جماعت اسلامی کے کارکنان ،دوست احباب اور اہل محلہ نے شرکت کی ۔

دریں اثناء جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن ،نائب امراء مظفر احمد ہاشمی ، ڈاکٹر واسع شاکر ، مسلم پرویز ، سیکریٹری کراچی عبدالوہاب ، ڈپٹی سیکریٹریز عبدالرشید بیگ ، راشد قریشی اور دیگر نے مرحوم کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے پسماندگان کے لیے صبر جمیل اور مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور بلندی درجات کے لیے دعا کی ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں