پولیس اہلکار کو لوٹنے کی کوشش کے دوران فائرنگ سے ڈاکو ہلاک

Malik Usman ملک عثمان منگل 29 دسمبر 2015 13:29

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29 دسمبر۔2015ء) کراچی میں میٹرک بورڈ آفس کے قریب پولیس اہلکار کو لوٹنے کی کوشش کے دوران فائرنگ سے ڈاکو ہلاک ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق تین ڈاکو میٹرک بورڈ آفس کے قریب ایک پولیس اہلکار کو لوٹنے کی کوشش کررہے تھے کہ پولیس اہلکار کی فائرنگ سے ڈاکو عبداللہ مارا گیاجبکہ اس کے ساتھی فرار ہوگئے۔ریسکیو ذارئع کے مطابق ہلاک ڈاکو کی لاش کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں