کراچی، شہید بینظیر بھٹو کی برسی پر پیپلزپارٹی نے سوگ کی بجائے گانے بجاکر جشن منایا ،امیر بخش خان بھٹو
منگل 29 دسمبر 2015 17:19
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 دسمبر۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیراعظم کے سابق مشیر نوابزادہ امیربخش خان بھٹو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر سوگ منانے کے بجائے پیپلوں نے گڑھی خدابخش بھٹو میں گانے بجاکر اور ناچ کرکے جشن منایا لگتا ہے کہ جیسے یہ کوئی خوشی کا سماں ہویہ حیران کن بات نہیں ہے کیونکہ محترمہ کی شہادت کی وجہ سے ایسے پیپلوں کی لاٹری لگ گئی جنہیں شہید محترمہ اپنے قریب آنے نہیں دیتی تھیں، انہوں نے بھٹو خاندان کے آبائی قبرستان کا تقدس پائمال کرکے میلے کا میدان بنادیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے رینجرس کو دیئے گئے اختیارات پرپیپلوں کی سندھ حکومت منہ پھاڑ کر واویلا کررہی ہے اور اسے سندھ پر حملہ قرار دے چکی ہے۔(جاری ہے)
پہلی بات یہ ہے کہ اگر اپنے 8سالہ دؤر حکومت میں یہ سندھ پولیس کو صرف وزراء اور خوشامدیوں کے پروٹوکول میں استعمال کرکے وڈیروں کی پہرے داری کے کردار تک محدود نہ کردیتے تو رینجرس یا دیگر قوتوں کو حالات بہتر کرنے کے لیے بلانے کی ضرورت ہی پیش نہ آتی مگر پیپلوں نے پولیس سمیت تمام ریاستی ادارے تباہ و برباد کردیئے ہیں، دوسری جانب یہ ہے کہ رینجرس وفاقی حکومت کے احکامات پر اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہے اور آئین و قانون کے مطابق کسی بھی صوبائی حکومت کو وفاق کے کام میں مداخلت کرنے کا کوئی بھی اختیار نہیں ہے، دوسری بات یہ ہے کہ دہشتگردی پر کنٹرول کرنے اور دہشتگردی کے سہولت کاروں کے خلاف کاروائی کرنا سندھ پر حملہ کیسے قرار دیا جاسکتا ہے؟ پیپلوں کی اپنی نااہلی اور کرپشن کی وجہ سے سندھ میں یہ حالات پیدا ہوگئے ہیں اور جب کوئی قانون نافذ کرنے والے ادارے پیپلوں کا پیدا کردہ گند صاف کررہے ہیں تو اس پر پیپلوں کو تکلیف محسوس ہوتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ رینجرس کے اختیارات محدود کرنے والی قرارداد سندھ میں جرائم پیشہ افراد کو تحفظ دے کر ملک میں بڑی پتھاری قائم کرنے کے برابر تھی۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کی تشکیل کے وقت ملک کی تمام پارٹیاں متفق تھیں اب جبکہ وہ اتفاق رائے سے بنا ہوا قانون انہیں گلے میں پڑچکا ہے اور قانون کا دائرہ تنگ ہوتا دیکھتے ہیں تو اب پیپلے رو رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ اسمبلی نے ماضی میں کئی مرتبہ کالاباغ ڈیم سمیت سندھ کے اہم مسائل پر وقت بہ وقت قراردادیں منظور کرتی رہی ہے جس سے خود پیپلز پارٹی کی وفاقی حکومتوں نے نظرانداز کیا ہے ان قراردادوں پر پیپلز پارٹی والے سندھ کی صوبائی خودمختیاری کے نعرے لگاکر کیوں بیدار نہیں ہوئے؟متعلقہ عنوان :
کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
موجودہ حکومت کاروبار اور سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کے لیے پرعزم ہے، گورنر سندھ کامران ..
سکھ یاتریوں کو پرانے دور کی عکاسی کرنے والے ٹرین میں روانہ کیا گیا
کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار
سندھ ہائی کورٹ ، بزرگ باپ کی بیٹوں سے تحفظ کی درخواست ناقابل سماعت قرار
علامہ اقبال ایکسپریس کے انجن میں آگ لگ گئی
کچے میں ظلم ہورہا ہے، سندھ پولیس ہمارے پیچھے پڑی ہے، حلیم عادل شیخ
صدر آصف علی زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگا کر وفاق کو مزید مستحکم کیا، شرجیل میمن
کراچی،پاک کالونی میں پولیس مقابلہ، 3 ڈاکو گرفتار
کراچی: دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
کراچی: آج سورج کے گرد ہالا بن گیا
پتوکی،کراچی ایکسپریس ٹرین کی زد میں آ کر 10سالہ بچہ جاں بحق شناخت نہ ہو سکی نعش ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل
ایسٹ پولیس کی کارروائیاں،6مبینہ ملزمان گرفتار 2کلو چرس، 30بوتل شراب اور اسلحہ برآمد
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستانی باولرز کی تباہ کن باولنگ، کیوی بلے باز 100 رنز بھی نہ بنا سکے
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے نئے پیکیج کی درخواست منظور کر لی
-
ہتھیارکنٹرول کے دعویدارخود کئی ممالک کو ملٹری ٹیکنالوجی فراہمی میں استثنیٰ دے چکے ہیں، پاکستان
-
ٹیچنگ ہسپتالوں میں کرپشن پر زیرو ٹولرنس ہوگا: خواجہ سعد رفیق
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پروزیرخوراک پنجاب بلال یاسین کا فیصل آباد میں کریک ڈاؤن
-
دھاندلی کیخلاف بلوچستان کی سرزمین سے اٹھی تحریک ملک بھرمیں جائے گی
-
سرکاری سکولوں میں مرحلہ وار سولر انرجی سسٹم
-
نجی میڈیکل کالجزسے کامیاب میڈیکل سٹوڈنٹس کی
-
کچے میں ظلم ہورہا ہے، سندھ پولیس ہمارے پیچھے پڑی ہے، حلیم عادل شیخ
-
صدر آصف علی زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگا کر وفاق کو مزید مستحکم کیا، شرجیل میمن
-
کراچی: دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
-
کراچی: آج سورج کے گرد ہالا بن گیا