ملکی معیشت کے استحکام کیلئے فنی تعلیم کو مزید فروغ دینا ضروری ہے، رانا تنویر حسین
پاکستان میں نوجوانوں کا مستقبل روشن ہے ، نوجوانوں کو فنی تعلیم سے آراستہ کرنا (ن) لیگ کے منشور میں شامل ہے پاک سوئس فرینڈ شپ نوجوانوں کیلئے فنی تعلیم میں اہم کردار ادا کر رہی ہے،گوادر کے نوجوانوں کو فنی تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے پی ایس ٹی سی وہاں بھی اپنی برانچ کھولے ، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی
منگل 29 دسمبر 2015 20:34
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔29 دسمبر۔2015ء) وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کے استحکام کے لئے ضروری ہے کہ فنی تعلیم کو مزید فروغ دیا جائے، موجودہ حکومت نے اس ضمن میں مختلف منصوبے شروع کئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو پاکستان سوئس ٹریننگ سینٹر کراچی (پی ایس ٹی سی) کی گولڈن جوبلی تقریب کے موقع پر پی ایس ٹی سی کے آڈیٹوریم میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر سوئس قونصل جنرل Emil Wyss، ڈائریکٹر پی ایس ٹی سی غلام علی شیخ سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ پاکستان میں نوجوانوں کا مستقبل روشن ہے اور حکومت اس سلسلے میں سنجیدگی سے کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو فنی تعلیم سے آراستہ کرنا مسلم لیگ (ن) کے منشور میں شامل ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاک سوئس فرینڈ شپ نوجوانوں کے لئے فنی تعلیم میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ایس ٹی سی گوادر بلوچستان میں بھی اپنی برانچ کھولے تاکہ وہاں کے نوجوانوں کو بھی فنی تعلیم سے آراستہ کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ پاک سوئس ٹریننگ سینٹر قومی اور بین الاقوامی سطح پر نام روشن کر رہا ہے، اس ادارے کی ضروریات پوری کرنا حکومت کی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور کی محنت نوجوانوں کے مستقبل کو محفوظ بنائے گی۔ اس موقع پر سوئٹزرلینڈ کے سفیر Emil Wyss نے کہا کہ سوئس حکومت پاکستان میں نوجوانوں کو فنی تعلیم کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دیگر شہروں میں بھی فنی تعلیم کے مزید ادارے قائم کئے جائیں گے۔ تقریب کے اختتام پر مہمانوں میں شیلڈز اور سوینئر تقسیم کئے گئے۔ بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ پاکستان میں بہت سے ادارے اچھا کام کر رہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ کراچی میں قیام امن کے لئے رینجرز نے موثر کردار ادا کیا ہے اور یہ تاثر غلط ہے کہ وفاقی حکومت صوبے کے معاملات میں مداخلت کر رہی ہے۔ رانا تنویر حسین نے کہا کہ وفاق رینجرز کے معاملے میں آئینی اور قانونی اقدامات کر رہا ہے جس کے باعث کراچی میں دیرپا امن قائم ہو گا۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پ*وزیراعظم اور وفاقی وزراء سے گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی ملاقات
iوزیراعظم محمد میاں شہباز شریف سے گورنرسندھ کی ملاقات
Uوزیر یونیورسٹیز اینڈ بورڈز محمد علی ملکانی اور وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کی زیر صدرات صوبے میں ..
×جسٹس ریٹائرڈ ارشد نور خان کا ٹیم کے ہمراہ کورنگی ڈیڑھ نمبر کراچی میں موجود 25 بیڈ پر مشتمل سندھ گورنمنٹ ..
سندھ ہیومن رائٹس کمیشن کے جوڈیشل ممبر جسٹس ریٹائرڈ ارشد نور خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ سندھ گورنمنٹ اسپتال ..
شہر کی خوبصورتی پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،مختلف شاہراہوں اور سڑکوں کے اطراف سے بلاتفریق جھنڈے ..
عوام مہنگائی وبیروزگاری کی چکی کے ساتھ ٹیکسز کی چکی میں بھی پس رہے ہیں،محمد شاداب رضا نقشبندی
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ..
جوڈیشل ممبر سندھ ہیومن رائٹس کمیشن کاسندھ گورنمنٹ ہسپتال کا دورہ، مختلف شعبوں کا معائنہ
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا ..
ٹیکس اصلاحات میں وزیراعظم کی ذاتی دلچسپی لائق تحسین ہے
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری