سائیں قائم علی شاہ وزیر اعظم سے ملاقات کیلئے اسلام آباد روانہ، سیدمرادعلی شاہ اور سہیل انورسیال بھی ہمراہ

منگل 29 دسمبر 2015 22:04

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 دسمبر۔2015ء) وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ وزیراعظم سے ملاقات کیلئے منگل کی شام اسلام آباد روانہ ہونگے۔سندھ کے سنیئروزیرخزانہ سید مرادعلی شاہ اور وزیرداخلہ سہیل انور سیال بھی ہمراہ تھے۔وزیراعلیٰ سندھ بدھ کو وزیراعظم سے ملاقات میں رینجرز، ایف آئی اے اور نیب سے متعلق صوبے کے تحفظات پر بات کریں گے۔

(جاری ہے)

وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے اسلام آباد روانگی سے قبل سینئر وزراء سید مراد علی شاہ، نثارکھوڑو، سکندر میندھرو، مولام بخش چانڈیو، مشیر قانو ن مرتضی وہاب اور دیگر سے وزیراعلیٰ ہاؤس میں مشاورت بھی کی ہے ۔ذرائع کے مطابق مشاورت کے دوران سندھ میں رینجرز، ایف آئی اے اور نیب کے اختیارات، وفاق سے واجب الادا 9 ارب روپے، سندھ پولیس کے متعلقہ مطالبات اور تحفظات کو ترجیح دی جائے گی۔واضح رہے کہ وزیراعظم نے دورہ کراچی کے دوران وزیراعلی سندھ کو اسلام آباد بلایا تھا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں