مردان میں خود کش دھماکے کے بعد صوبہ بھر میں نادرا ،پاسپورٹ دفاتر اور اہم عمارتوں کی سکیورٹی کو سخت کر دیا گیا

آئی جی سندھ کی جانب سے داخلی اور خارجی راستوں پر اہلکاروں کی تعداد بڑھا کر چیکنگ کا نظام مزید موثر کرنے کی ہدایات جاری

منگل 29 دسمبر 2015 22:04

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 دسمبر۔2015ء) مردان میں نادرا دفتر کے باہر خود کش دھماکے کے بعد کراچی سمیت صوبہ بھر میں نادرا ،پاسپورٹ دفاتر اور اہم عمارتوں کی سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے ۔آئی جی سندھ پولیس کی جانب سے داخلی اور خارجی راستوں پر اہلکاروں کی تعداد بڑھا کر چیکنگ کا نظام مزید موثر کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مردان میں نادرا کے مرکزی دفتر کے باہر خود کش دھماکے کے بعد کراچی سمیت صوبہ بھر میں واقع نادرا اور پاسپورٹ دفاتر سمیت اہم سرکاری و نجی عمارتوں پر سکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے ۔ آئی جی سندھ کی ہدایت پر پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے اہم عمارتوں کی سکیورٹی پر تعینات اہلکاروں کی تعداد بڑھا کر انہیں ہائی الرٹ کر دیاگیا ہے ۔

نادرا اور پاسپورٹ دفاتر کی انتظامیہ کو اپنے طور پر بھی سکیورٹی کے موثر انتظامات کرنے کی ہدایات کرتے ہوئے پولیس کی طرف سے بھی سکیورٹی فراہم کی گئی ہے جبکہ اطراف میں پیٹرولنگ بھی بڑھا دی گئی ہے ۔ دوسری طرف شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر تعینات اہلکاروں کی تعداد بڑھا کر چیکنگ کا نظام مزید سخت کر دیا گیا ہے اور ہر آنے جانے والی گاڑی کی جامع تلاشی لی جارہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں