عباسی برادری ملکی ترقی و استحکام میں بھر پور کر دار ادا کر رہی ہے،ڈاکٹر شفقت عباسی

منگل 29 دسمبر 2015 22:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 دسمبر۔2015ء)قائد ملت عباسیہ، سابق صوائی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی و مر کزی صد ر انجمن اتحا د عبا سیہ ڈاکٹر شفقت حسین عباسی نے کہا ہے کہ ’’عباسی برادری ملکی ترقی و استحکام میں بھر پور کر دار ادا کر رہی ہے،جبکہ بیرو ن ملک بھی عبا سی برادری کے اراکین بہترین کا ر کر دگی کا مظاہرہ کر تے ہوئے نہ صر ف ملت عباسیہ بلکہ ملک وقوم کا بھی نام روشن کر رہے ہیں وہ گزشتہ روز عباسی برادری کی ملک گیر تنظیم انجمن اتحا د عباسیہ پاکستان کے 30 ویں یو م تا سیس کے موقع پر کورنگی کراچی میں منعقدہ ایک بڑی اور پر وقا ر تقریب سے صدارتی خطاب کر رہے تھے۔

تقریب سے مہمانا ن خصوصی رکن سندھ اسمبلی حاجی شفیع جا موٹ اور امریکہ سے خصوصی طور پر آئے ہوئے مہمان ممتا ز و معروف ماہر امراض قلب ڈاکٹر عبدالحفیظ عباسی، مرکزی نائب انجمن اتحاد عباسیہ سلیم خان تنو لی عباسی، مرکزی انفا رمیشن سیکریٹری ڈاکٹر محمد ایوب عباسی، کراچی ڈویژن حاجی محمد ایو ب عباسی، ڈی ایچ او ضلع ملیر ڈاکٹر عبدالشکور عباسی و دیگر نے بھی خطا ب کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بلد یا تی انتخا با ت میں حصہ لینے والے اور ان کے ساتھ مالی و اخلا قی تعاون کر نیوالے عباسی خواتین وحضرات کو ایوارڈز سے نواز ا گیا جبکہ انجمن کے دیگر اراکین کو ان کی بہترین کا رکر دگی پر ’’حسن کارکر دگی عباسی میڈلز‘‘ دیئے گئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر شفقت حسین عباسی نے بلدیا تی انتخا با ت میں حصہ لینے والے تمام عباسی نمائند گان اور اراکین کو زبر دست مبارکبا د پی کر تے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ آئند ہ بلدیاتی مستقبل آپ کا منتظر ہے۔

ملک و قوم کی خد مت کے دائرہ کا رکو مزید وسیع کر تے ہوئے نئے جوش وجذ بے کے ساتھ آگے بڑھتے جائیں۔ انہوں نے امریکہ سے آئے ہوئے خصوصی مہمان ڈاکٹر عبدالحفیظ عباسی اور رکن سندھ اسمبلی حاجی شفیع جا موٹ سمیت دیگر تمام مہمانوں کی شرکت پر اُن کا شکریہ بھی ادا کیا۔ مہمان خصوصی حاجی شفیع جا موٹ نے اپنے خطا ب میں کہا کہ تحریک پاکستان سے تشکیل پاکستان بلکہ آج تک عباسی اکابرین کی خدما ت تاریخ پاکستان کا زریں با ب ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عباسیوں نے ہند وستان کے علا قوں الور، گڑگا نواں، روہتک ، دہلی و لکھنو سمیت دیگر علا قوں میں آزادی وطن کیلئے بہت قربانیاں دیں جب کہ امیر آف بہا ولپور الحا ج سر صا دق محمد خان عباسی خا مس نے تو با بائے قوم کی ہدایت پر پوری کی پوری بہا ولپور ریا ست ہی پاکستان میں ضم کر دی عباسیوں کی جانب سے دی گئی اس قربانی کی پوری تاریخ میں نظیر نہیں ملتی۔

ڈاکٹر عبدالحفیظ عباسی نے تقریب سے خطاب کے دوران قا ئد ملت عباسیہ ڈاکٹر شفقت حسین عباسی کی کا و شوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کی واحد شخصیت ہیں جن کی قیادت پر نہ صرف کراچی سے کشمیر بلکہ کینڈا اور امریکہ اور یو رپ تک میں عباسی برادری متفق و متحد ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم بیرون ملک رہتے ہوئے پاکستانی اور عباسی کمیونٹی کی حیثیت میں ملک و قوم کیلئے بہترین کر دار ادا کر رہے ہیں اور اس میں مزید وسعت پیدا کی جائے گی۔ ڈاکٹر حفیظ عباسی نے کہا کہ نبی آخر الز ما ں حضر ت محمد ؐ کے چچا کی اولاد ہونے کے باعث عالم اسلام میں عباسیوں کو قد ر و احترام کی نگاہ سے دیکھا جا تا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں