نیشنل فورم فار ہیومن را ئٹس کی سعودی فرمانروا شاہ سلمان کو سال 2015 کی پسند یدہ شخصیت بننے پر مبارک با د

منگل 29 دسمبر 2015 22:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 دسمبر۔2015ء) نیشنل فورم فار ہیومن را ئٹس آف پاکستان (این ایف ایچ آر پی) کے چیئرمین ا سلم خان ، جنرل سیکریٹری ڈاکٹر عبدالر حیم ،سیکر ٹری اطلاعات ریحان احمد خان ، سلام الدین شیخ و دیگر نے سعودی عرب کے فرماں روا خادم الحرمین الشرفین شاہ سلمان بن عبدالعزیزکو 2015کی پسند یدہ شخصیت قرار دیے جانے پر دلی مسرت کا اظہار کیا ہے اور تہہ دل سے سعودی فرمانروا شاہ سلمان کو سال 2015 کی پسند یدہ شخصیت بننے پر مبارک با د پیش کی ہے ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سروے میں خلیجی ممالک کی بہترین شخصیات کے حوالے سے کیے جانے والے عوامی سروے میں سعودی عرب کے فرماں روا خادم الحرمین الشرفین شاہ سلمان بن عبدالعزیزکوسب سے ز یادہ پسندیدہ شخصیت قرار دیا جانا پاکستان کیلئے خوش آئند ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں