سال نو کی آمد، حکومت سندھ کی جانب سے کراچی میں دفعہ 144 نافذ

بدھ 30 دسمبر 2015 11:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 دسمبر۔2015ء ) محکمہ داخلہ سندھ نے سال نو کی آمد پر کراچی میں دفعہ 144 نافذ کر دی ۔ سمندر پر جانے اور ہوائی فائرنگ پر بھی پابندی ہو گی۔ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے سال نو کی آمد پر کراچی میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق سال نو کی آمد پر سائیلنسر نکال کر موٹر سائیکل چلانے والے منچلوں کو گرفتار کیا جائے گا۔ دفعہ 144 کے تحت ساحل پر جانے پر بھی پابندی ہو گی جبکہ سی ویو جانے والے تمام راستے بھی بند کر دیئے جائیں گے۔ محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق سال نو کی آمد کی خوشی میں ہوائی فائرنگ پر بھی پابندی ہو گی اور خلاف ورزی کرنے پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں