سندھ میں تعلیمی ادا رے سانحہ پشا ور کے شہدا ء کے ناموں سے منسو ب کئے جا ئیں گے،نثار احمد کھو ڑو

گو رنمنٹ ڈگر ی کا لج سیکٹر 11 - بی نا رتھ کراچی میں شہدا ء سانحہ آ رمی پبلک سکول کی یا د میں منعقدہ تقریب سے ڈا کٹر نا صر انصار و دیگر کا خطا ب

بدھ 30 دسمبر 2015 17:26

کرا چی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 دسمبر۔2015ء) گو رنمنٹ ڈگر ی گرلز کا لج سیکٹر 11 - بی نا رتھ کراچی میں شہدا ء سانحہ آ رمی پبلک اسکول کی یا د میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں مہما ن ِ خصو صی سنیئر وزیر تعلیم نثا ر احمد کھو ڑو ، ایم کیو ایم کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں قائد حزبِ اختلا ف خوا جہ اظہا ر الحسن ، KUZA کے رو ح رواں اور الحمید ایجو کیشن سسٹم کے چیئر مین ڈاکٹر عبد الحمید،پاکستا ن انڈ سٹریل اینڈ بزنس فورم کے چیئر مین نعمان بدر ، ڈا ئر یکٹر کا لجز سند ھ ڈا کٹر نا صر انصا ر ،ریجنل ڈایر یکٹر کالجز کراچی انعام احمد، معرو ف پروڈیوسر و ہدا یت کار کا ظم پاشا، کالج پرنسپل پرو فیسر نثار فاطمہ جعفری، معروف شاعر و محقق سلما ن صدیقی ،ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی سید شجا عت حسین ، اسسٹنٹ کمشنر سید ارشد وا رث ، محمد افرو ز، ڈی ڈی او کالج ڈاکٹر رفعت ، پروگرام انچا رج پرو فیسر رو بی تبسم و پرو فیسر عظمیٰ نو ر عثما نی، پرو فیسر فرحین رضا و دیگر نے خطا ب کیا جبکہ متعدد کا لجز کی طا لبا ت نے سانحہ آ رمی پبلک اسکول کے شہدا ء کی یا دمیں ڈرا مے اور ٹیبلو پیش کئے، اس مو قع پر مہمان خصو صی سینئر وزیر تعلیم نثا ر احمد کھو ڑو نے اپنے خطا ب میں کہا کہ کرا چی و اندرون سندھ کے اسکولوں اور کالجز کے نام شہداء سانحہ پشا ور کے ناموں پر رکھے جا ئینگے تا کہ دہشت گر دوں کو معلوم ہو سکے کہ علم کے جن چرا غوں کو انہوں نے بجھا نا چاہا وہ بجھے نہیں بلکہ اور زیا دہ روشن ہو گئے ہیں ، انہوں نے مزید کہا کہ تعلیمی اداروں میں سا نحہ ٔ پشا ور کے شہدا ء کی یا د میں تقاریب کا انعقا د و خوش آ ئند اقدا م ہے ، مہما ن خصوصی نے طلبہ و طا لبا ت میں انعامات بھی تقسیم کئے جبکہ ایم کیو ایم کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں قائد حزبِ اختلا ف خوا جہ اظہا ر الحسن نے اپنے پُر جو ش خطا ب میں کہا کہ دہشت گر د ہمیں کسی بھی سطح پر خو فز دہ نہیں کر سکتے ہما رے حو صلے بلند ہیں جو چٹا نوں سے زیا دہ مضبو ط ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے پرنسپل کو کا میا ب پروگرام کے انعقا د پر مبا رکبا د پیش کی ۔اور اپنی جانب سے ہر ممکنہ تعاون کی یقین دہا نی کر ا ئی، کالج پرنسپل پروفیسر نثا ر فاطمہ جعفری نے قبل ازیں اپنے خطا ب میں کالج کے متعدد مسا ئل پیش کئے جنہیں نثا احمد کھو ڑو، خوا جہ اظہار الحسن اور ڈا ئر یکٹر کا لجز نا صر انصا ر و انعام احمد نے حل کر نے کی یقین دہا نی کر ائی ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں