کراچی،افتتاح کے باوجود ملک کے سب سے بڑے ٹراما سنٹر کو فعال نہ کیا جا سکا

بدھ 30 دسمبر 2015 18:18

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 دسمبر۔2015ء) کراچی میں قائم ہونے والا ملک کا سب سے بڑا اور جدید ٹراما سینٹر افتتاح کے ایک ہفتے بعد بھی فعال نہ ہوسکا ۔ ٹراما سینٹر کا افتتاح پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کیا تھا۔تفصیلات کے مطابق سول اسپتال میں قائم بے نظیر ٹراما سینٹر کا افتتاح 23 دسمبر کو کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

ٹراما سینٹر کا افتتاح پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کیا تھا۔

ٹراما سینٹر کا افتتاح تو نہ ہوسکا لیکن اسپتال انتظامیہ نے ایمرجنسی گیٹ کے باہر پارکنگ قائم کردی۔اسپتال ذرائع کے مطابق ٹراما سینٹر فعال ہونے میں مزید ایک ماہ لگ سکتا ہے جبکہ ٹراما سینٹر کی بلڈنگ کی مکمل تعمیر میں 6 ماہ کا وقت درکار ہوسکتا ہے۔ خیال رہے کہ افتتاح کے موقع پر لیاری کے رہائشی فیصل بلوچ کی نو ماہ کی بسمہ اسپتال ایمرجنسی میں داخلے کی اجازت نہ ملنے پر دم توڑ گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں