کراچی چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کا صنعتی صارفین کیلئے بجلی نرخوں میں 3روپے کمی کا خیرمقدم
بدھ 30 دسمبر 2015 20:04
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 دسمبر۔2015ء) کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ( کے سی سی آئی ) کے صدر یونس محمد بشیر نے وزیراعظم محمد نوازشریف کے دورہ کراچی کے موقع پر ملک بھر کے صنعتی صارفین کے لیے بجلی نرخوں میں فی یونٹ 3 روپے کمی کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ صنعتی صارفین کے لیے بجلی نرخوں میں کمی کی اشد ضرورت تھی وزیراعظم کے اس اقدام سے کاروباری لاگت میں کمی ہونے کے ساتھ ساتھ مہنگائی پر قابو پانے اور پاکستانی برآمد کنندگان کو عالمی مارکیٹوں میں بہتر مقابلہ کرنے کے مواقع بھی میسر آئیں گے۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان بھر کے باالخصوص کراچی کے تاجروصنعتکار کھلے دل سے اس کاروبار دوست اقدام کا خیرمقدم کرتے ہیں جس کے باعث یقینی طور پرطویل عرصے بعد سکھ کا سانس لے پائیں گے۔(جاری ہے)
یونس بشیر نے کہاکہ کاروبار وصنعت کی بڑھتی لاگت کے باعث تاجر وصنعتکاروں کے لیے خود کو ڈوبنے سے بچانا انتہائی مشکل ہوتا جارہا تھا اور اسی طرح ملکی برآمدات میں کمی نے برآمدکنندگان کو بھی اسی قسم کی صورتحال سے دوچار کیا ہوا ہے تاہم حکومت کی جانب سے بجلی کے نرخوں میں حالیہ کمی کے اقدام سے صنعتوں کو کسی حد تک ریلیف ملے گا۔
انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف پروگرام کے تحت بجلی و گیس کے زائد نرخوں کی وجہ سے صنعت و تجارت شدید دباؤ میں رہا ہے تاہم حالیہ اقدام سے بجلی کے بلوں میں کمی سے نہ صرف تاجروصنعتکار برادری کو ریلیف ملنے بلکہ معیشت کو بھی فائدہ ہو گا۔انہوں نے بجلی کی طلب و رسد کے فرق پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ بجلی کی طلب کو پورا کرنے کے لیے کئی منصوبے شروع کیے گئے جو کہ ناکافی ہیں ،ملکی طلب کو پورا کرنے کے لیے بجلی کے مزید پیداواری منصوبے شروع کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ ملک میں بجلی کی مجموعی طلب20 ہزار میگا واٹ جبکہ پیداوار صرف11500 میگا واٹ ہے۔انہوں نے امیدظاہر کی کہ موجودہ حکومت کاروبار دوست اقدامات جاری رکھے گی اور تاجروصنعتکاربرادری کو سازگار ماحول مہیا کرے گی جو ملک کو درپیش مسائل سے نمٹنے کے لیے بہت ضروری ہے۔انہوں نے حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ نیا کاروبار شروع کرنے میں حائل رکاوٹوں کوفوری دور کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے خاص طور پربجلی، پانی و گیس کی عدم دستیابی،ٹٰیکسوں کی ادائیگی میں مشکلات سمیت دیگر رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائے تاکہ ملک میں مجموعی کاروباری ماحول کو بہتر بنایاجاسکے۔یونس بشیر نے مزید کہاکہ صرف ایسے مستحکم کاروباری ماحول میں ہی کاروبار زیادہ ترقی کرتا ہے جس میں حکومت کی پالیسیاں اور قوانین میں بھی استحکام ہوں۔پالیسوں میں استحکام کے اپنے فوائد ہیں جس سے ایک کمپنی کو کاروبار کی حکمت عملی وضع کرنے اور جدت اختیار کرنے کے علاوہ کاروبار میں توسیع اورنئے کاروبار کے آغاز کی ترغیب ملتی ہے ۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
غ*مسائل حل کرنے کیلئے علاقوں میں موجود مسائل کا جائزہ لے رہے ہیں،عبدالحق بلوچ
ٰ ماہِ رمضان میں ملتوی شدہ سلیکشن بورڈ ون کے دو بارہ فوری انعقاد کے لیے احکامات جاری کریں،سپلا
/ اکیڈمک کونسل کا اجلاس
لله* بی کام ،بی اے اور بی ایس سی کے 23 اپریل 2024 ء کو ملتوی ہونے والے امتحانات کی نئی تاریخوں کاشیڈول جاری ..
ھ* حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا بوجھ عوام پر ڈالنا چاہتی ہے،عبدالسمیع
hہیم ٹیکسٹل کولمبیا 2024 میں پاکستان سی9کمپنیوں کی شرکت
] پاکستان اسٹاک مارکیٹ جمعرات کو کاروباری اتار چڑھائو کے بعد مندی کا شکار ہو گئی اور مارکیٹ 72ہزار پوائنٹس ..
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
ی* اینگرو کارپوریشن نے مالیاتی نتائج کا اعلان کردیا، کمپنی کی آمدنی میں 45فیصد اضافہ
Cسونے کی قیمتوں میں اضافہ کا رجحان
ئ*انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پی ٹی آئی کی تحریکوںملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا،شیری رحمان
-
وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ کمیٹی روم میں اجلاس کا انعقاد
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
جھگڑے میں گاڑی بھگانے کے دوران پولیس اہلکارکو گاڑی ٹکر لگنے کے مقدمہ میں گرفتارخاتون کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ جیل بھیجنے کا حکم
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
فیصل آباد، سرکاری آٹا کی سپلائی کے دوران بے ضابطگیوں پر11 فلورملزکے لائسنس منسوخ
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
-
حکومت کسانوں سے کتنی گندم خریدے گی ابھی اعدادوشمار نہیں بتا سکتا
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس