فلم” ہو من جہاں “امراؤ جان جیسی کہانی نہیں‘ اداکار شہریار منور
جمعرات 31 دسمبر 2015 11:48
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 دسمبر۔2015ء)پاکستانی اداکار شہریار منور نے اپنی پہلی فلم ’ہو من جہاں‘ کے بارے میں کہا ہے کہ یہ کوئی تاریخی امراوٴ جان جیسی کہانی نہیں ہے جس میں آئٹم سانگ کی ضرورت ہو، فلم حقیقت سے قریب ہو تو اصل زندگی میں آئٹم سانگ ہوتے نہیں۔شہریار منور پاکستانی فلموں میں نئے ابھرتے ستارے ہیں۔ وہ آنے والی فلم ’ہو من جہاں‘ سے ڈیبیو کرنے جارہے ہیں، ’ہو من جہاں‘ ایک میوزیکل فلم ہے جس کی کہانی 3 نوجوانوں منیزے یعنی ماہرہ خان ، نادر یعنی عدیل چوہدری، اور ارہان یعنی شہریار کے گرد گھومتی ہے۔
فلم میں نہ صرف شہریار اداکاری کررہے ہیں بلکہ اس فلم کے کو پروڈیوسر بھی ہیں۔اپنے ایک انٹرویو میں شہریار منور نے کہا کہ میں نے اپنی آنے والی فلم ہو من جہاں کے کئی پہلووٴں سے آگاہ کیا۔(جاری ہے)
’ہو من جہاں‘ نے ریلیز سے پہلے ہی لوگوں میں مقبولیت حاصل کرلی ہے اور اب جب ریلیز قریب ہے تو ان سے سوال کیا گیا کہ کیا ایک فلم میں 2 ذمہ داریاں نبھانا مشکل تھا؟اس پر شہریار نے کہا ’میں کام کرنے کا جنونی ہوں اس لیے میں نے اس کا لطف اٹھایا، مگر یہ اتنا آسان بھی نہیں تھا، ایک پروڈیوسر کو اپنا سارا وقت پروجیکٹ کو دینا پڑتا ہے، صرف ایک اداکار کی طرح آنے اور جانے کا وقت مقرر نہیں ہوتا، مجھے ایک دن میں 12 گھنٹے اور کبھی اس سے بھی زیادہ کام کرنا پڑا، کیوں کہ پروڈیوسر کی زندگی پروجیکٹ ہی ہوتی ہے‘۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ فلمی صنعت اور فلم بنانے کے طریقہ کار کو درست کرنے کی ضرورت ہے اور یہ دیکھنا چاہیئے کہ فلم بنانے کے دوران کام کرنے والے لوگوں کے ساتھ کیسا سلوک کیا جاتا ہے۔شہریار کے مطابق ’ہم بہت سنجیدگی سے اس فلم پر کام کررہے ہیں‘، ایک پروڈیوسر ہونے کے لحاظ سے بہت سے فیصلے بھی شہریار نے خود کیے، جیسے کہ فلم میں کوئی آئٹم سانگ ہوگا یا نہیں؟اس سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ’اس فلم میں آئٹم سانگ نہیں ہے کیوں کہ اس فلم میں اس کی جگہ نہیں ہے، یہ کوئی تاریخی امراوٴ جان جیسی کہانی نہیں ہے جس میں ایسے گانے کی ضرورت ہو، فلم حقیقت سے قریب ہے تو اصل زندگی میں آئٹم سانگ تو ہوتے نہیں۔اداکارہ سونیا جہاں کے فلم میں کردار کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ سونیا کا کردار فلم میں ایک گائیڈ اور رہنما کا ہے جو ایک بھٹکے ہوئے لڑکے کی رہنمائی کرتی ہیں ایک ایسے لڑکے کی جو ہر وقت خوبصورت لڑکیوں کے خیال میں گم رہتا ہے۔فلم میں مہندی کی تقریب میں فلمائے گئے مشہور گانے شکر ونڈارے کے بارے شہریار کا کہنا تھا کہ ’فلم کو دلچسپ بنانے کے لیے ایسے خیالات کی ضرورت پڑتی ہے اور اس میں ایک شاندار مہندی کا گانا ہے جس پر بھرپور رقص کیا گیا ہے۔پاکستانی سنیما کے بعد بولی وڈ میں کام کرنے کے سوال پر شہریار کا کہنا تھا کہ ’میں وہاں کام کرنے کے لیے بہت زیادہ بے تاب نہیں ہوں، یہ بات الگ ہے کہ وہ بہت بڑا پلیٹ فارم ہے البتہ ایک ارٹسٹ ہونے کی وجہ سے آپ کو اچھے موقعوں کی تلاش رہتی ہے۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
وزیراعلی سندھ سے یو این ڈی پی کی اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل کنی وگنراجا کی ملاقات
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
شہر کے تمام اضلاع میں بیک وقت شہری انتظامیہ اور کے ایم سی مل کر تجاوزات کے خلاف آپریشن کرے گی،میئر کراچی
بدنام زمانہ پولیس اہلکاروں کی کراچی میں تعیناتی قابل مذمت ہے،ڈاکٹر سلیم حیدر
جامعہ کراچی،نیشنل ایگریکلچر ایجوکیشن ایکریڈیشن کونسل کے وفد کا دورہ
پاکستان کا سب سے بڑامسئلہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی،محدود وسائل اور قابل کاشت زمینوں کے رقبہ کا سکڑناہے،ڈاکٹر ..
انٹرنیشنل پیکجنگ فلمز لمیٹڈکا آئی پی او کے ذریعے 1.47ارب روپے اکھٹا کرے گی
کشمور کندھ کوٹ ضلعے کو ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر چھوڑا گیا ہے،حافظ نصراللہ عزیز
فلسطینیوں سے سرکاری سطح پر اظہار یکجہتی منایا جائے، طارق مدنی
احسن ظفر سید نے اینگرو کارپوریشن کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر کا عہدہ سنبھال لیا
سعودیہ نے انقلابی ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا Beta ورژن متعارف کرادیا
بجٹ میں زرعی شعبے کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے، کاٹی
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ہالینڈ کی سفیر مسز ہینی ڈی وریس کی ملاقات، ڈچ کمپنیوں کوسرمایہ کاری کی دعوت
-
وزیردفاع کی شنگھائی تعاون تنظیم کے سالانہ اجلاس میں شرکت ، فاعی تعاون کے اقدامات سمیت علاقائی سلامتی کے امورکا جائزہ لیا
-
وزیراعلی مریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
گھریلو اور کمرشل سولر پینل لگانے والوں پر ٹیکس لگانے کی تجویز سامنے آگئی