کراچی ‘ رینجرز اور پولیس کی کارروائیاں ‘ تین دہشتگردوں سمیت 7ملزمان گرفتار

جمعرات 31 دسمبر 2015 13:42

کراچی ‘ رینجرز اور پولیس کی کارروائیاں ‘ تین دہشتگردوں سمیت 7ملزمان گرفتار

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 دسمبر۔2015ء) صوبائی دارالحکومت کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز اور پولیس نے کارروائیاں کرکے 3 دہشت گردوں سمیت 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان سندھ رینجرز کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون میں مصدقہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے، ملزمان نے 2013 میں لیاقت آباد سپرمارکیٹ اور لانڈھی میں 2 افراد کو قتل کیا تھا۔دوسری جانب پولیس نے فیڈرل بی ایریا کے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان گرفتار کرلیا، پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے نام اکرم، کاشف قریشی، عالم زیب اور راوٴ انوار ہیں، جن میں سے 3ٹارگٹ کلرز اورایک بھتا خور ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں