حکومت ا سپیشل افراد کی ترقی اور ان کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکنہ اقدامات کر رہی ہے۔ اسپیشل افراد معاثرہ کے اہم افراد ہیں۔شعیب احمدصدیقی

جمعرات 31 دسمبر 2015 14:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 دسمبر۔2015ء) کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت ا سپیشل افراد کی ترقی اور ان کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکنہ اقدامات کر رہی ہے۔ اسپیشل افراد معاثرہ کے اہم افراد ہیں اور عام افراد کی طرح مختلف شعبوں میں بھر پو ر صلاحیتوں کے حامل ہیں اسپیشل بچوں کی صلاحیتوں کو اجا گر کر نے کے لئے انھیں انکلیزیو اور معیاری تعلیم کے مواقع ملنے چاہئیں تاکہ انھیں عام بچوں کی طر ح تعلیم کے مواقع ملیں اور وہ اپنی قدرتی صلاحیتیوں کو بھر پور طور پر اجاگر کر سکیں۔

وہ ڈس ایبل ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہمتام مقامی ہوٹل میں”انکلیزیو تعلیم سب کے لئے “ کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔انھوں نے کہا کہ انکلیزیو ایجوکیشن سے اسپیشل بچوں کو زیادہ اور عملی طور پر سیکھنے کا موقع ملے گا۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ سندھ بلڈنگز کنٹرول اتھارٹی اور دیگر متعلقہ اداروں کو پابند کیا جائے گا کہ وہ تمام عمارتوں میں اسپیشل افراد کے لئے ریمپس کی تعمیر کو یقینی بنائیں۔

اور نقشوں کی منظوری کو ریمپس کی تعمیر سے مشروط کریں انھوں نے کہا کہ اسپیشل افراد معاثرہ کے اہم افراد ہیں باصلاحیت ہیں۔ اور کام کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں۔مختلف شعبوں میں اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ انھیں ہر شعبہ زندگی میں اپنی صلاحیتوں کے مطابق کام کے مواقع ملنے چائہیں۔وہ ڈس ایبل ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہمتام منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔

سیمینار میں ایل سی ڈس ایبلٹی اینڈ ڈیولپمنٹ پروگرام کے ڈائریکڑ عمران نذیر ،فیملی سپورٹ نیٹ ورک پروگرام کی نیشنل کو آرڈینٹر تہمینہ عظیم ، ڈائریکڑ منصوبہ بندی و ترقیات کمشنر کراچی آفس سید شکیب احمد غیر سرکاری تنظیم سائٹ سیورز آرگنائزیشن کے نمائندے اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔کمشنر نے کہا کہ کمشنر آفس میں اسپیشل افراد کی سہولت کے لئے لفٹ نصب کر دی گئی ہے۔

کمشنر آفس میں لفٹ کی تنصیب سے اسپیشل افراد اور بزرگوں کو اپنے مسائل کے حل کے سلسلہ میں کمشنر کراچی دفتر آمد اور کمشنر کراچی سے ملاقات کے لئے آنے والوں کو سہولت حا صل ہوگی۔انھوں نے کہا کہ کمشنر کراچی آفس میں ڈس ایبل افراد سمیت معاثرہ کے کمزور طبقہ کے افراد کے مسائل کے حل کے لئے کمیٹی قائم کی گئی ہے جس میں ان کے مسائل کے حل کیلئے کوششیں کی جا رہی ہیں۔ مختلف نجی اور ویلفئیر ادارے ان کوششوں میں تعاون کر رہے ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں