آلوؤں کا زیادہ استعمال ذیابیطس کا خطرہ بڑھانے کا باعث

جمعرات 31 دسمبر 2015 15:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 دسمبر۔2015ء)آلو ایک ایسی سبزی ہے جو ہر ایک کو ہی پسند ہوتی ہے تاہم اگر آپ اس کا بہت زیادہ استعمال کرتے ہیں تو بری خبر یہ ہے کہ ذیابیطس کا مرض آپ کو دبوچ سکتا ہے۔یہ انتباہ جاپان میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا ہے۔اوساکا سینٹر فار کینسر کارڈیووسکولر ڈیزیز پریوینٹیشن کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ آلوں کا بہت زیادہ استعمال ذیابیطس ٹائپ ٹو کا خطرہ بڑھا دیتا ہے۔

تحقیق کے مطابق ہفتے میں سات یا اس سے زائد مرتبہ آلوں کو غذا میں استعمال کرنا ذیابیطس کا خطرہ 33 فیصد تک بڑھا دیتا ہے۔یہاں تک کہ دو سے چار مرتبہ بھی ان کے استعمال سے یہ خطرہ سات فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔تحقیق کے مطابق آلوں کے چپس یا فرنچ فرائز ہی ذیابیطس کا خطرہ بڑھانے میں سب سے آگے ہیں۔

(جاری ہے)

محققین کے مطابق ہفتے میں تین بار آلوں کی جگہ چاول، گندم یا مکئی کو متبادل کے طور پر استعمال کرنا ذیابیطس ٹائپ ٹو کا خطرہ 12 فیصد تک کم کردیتا ہے۔

محققین کے مطابق آلوں کو صحت بخش غذانہیں سمجھنا چاہئے بلکہ ان کا محتاط استعمال ہی زیادہ بہتر حکمت عملی ہے۔ان کے مطابق آلوں میں نشاستہ بہت زیادہ ہوتا ہے جبکہ فائبر، وٹامنز، منرلز اور دیگر اجزاکم ہوتے ہیں جس کے باعث یہ ذیابیطس کا خطرہ بڑھا دیتے ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں