فیسٹول کرکٹ سفیان خان کی دھواں دار ناقابل شکست ڈبل سنچری ،مجاہد جیم خانہ زون IIکی 32رنز سے شاندار فتح

جمعرات 31 دسمبر 2015 15:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 دسمبر۔2015ء) مجاہد جیم خانہ KCCAزون IIنے ابھرتے ہوئے انڈر 17وکٹ کیپر بیٹسمین سفیان خان کی دھواں دار ناقابل شکست ڈبل سنچری کی بدولت ملک اسپورٹس زون VIIکو فیسٹول کرکٹ میچ میں 32رنز سے شکست کا مزہ چکھا دیا ۔جناح کالج کرکٹ گراؤنڈ پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مجاہد جیم خانہ نے مقررہ 25اوورز میں 290رنز اسکور کئے 08کھلاڑیوں کے نقصان پر مجاہد جیم خان کی اننگز کی خاص بات نئے ابھرتے ہوئے 17سالہ وکٹ کیپر بیٹسمین محمد سفیان خان کی شاندار دھواں دار ناقابل شکست ڈبل سنچری رہی محمد سفیان خان نے گراؤنڈ کے چاروں طرف دلکش اسٹروکٹس کھیلے اور صرف 82گیندوں پر 11بلند و بالا چھکوں اور 19دلکش چوکوں کی مدد سے 201رنز کی شاندار اننگر کھیلی جبکہ راجہ قمر ایوب نے 40رنز 5چوکوں کی مدد سے اسکور کئے اور محمد یونس خان نے 25رنز اسکور کئے ۔

(جاری ہے)

نجم وہاب نے 3وکٹیں اور عبداللہ نے 2وکٹیں لیں۔ جواب میں ملک اسپورٹس زون VIIنے 258رنز اسکور کئے شاہد علی نے 73رنز اسکور کئے 1چھکے اور 6چوکوں کی مدد سے عمران خان نے 60رنز میں 1چھکا اور 9چوکے لگائے جبکہ عاصم بلا نے دھواں دار 51رنز 3چھکوں اور 5چوکوں کی مدد سے اسکور کئے مجاہد جیم خانہ کی جانب سے نعمان افضل نے 4وکٹیں اور اکبر خان آفریدی نے 2وکٹیں حاصل کیں۔ امپائرنگ کے فرائض ضیاء عباس اور عبدالرحیم سولنگی جبکہ اسکورر سید عابد علی تھے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں