کراچی ،ڈیفنس میں پولیس اہلکاروں کی منی بس اور کوچز ڈرائیوروں سے لوٹ مار

جمعرات 31 دسمبر 2015 18:14

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 دسمبر۔2015ء) شہر قائد میں عوام کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکار عوام کو ہی لوٹنے لگے۔ کراچی میں ڈیفنس تھانے کی حدودمیں جمعرات کی صبح گشت پر مامور پولیس اہلکاروں کی منی بس اور کوچز ڈرائیوروں سے لوٹ مار۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈیفنس تھانے کی حدودمیں جمعرات کی صبح گشت پر مامور پولیس اہلکارمنی بس اور کوچز ڈرائیوروں سے لوٹ مارکرنے میں مصروف دکھائی دیئے۔پولیس اہلکار بھتہ خوری کے لیے مسافروں سے بھری بسوں کو روک کر ڈرائیوروں سے چائے پانی مانگتے ہیں اس کے بعد بس کو گزرنے کی اجازت دی جاتی ہے۔ اس حوالے سے بس ڈرائیوروں اور مسافروں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے معاملے کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں