سال 2015 ہاکی کے لئے اچھا نہیں رہا،پاکستان میں ہاکی کی ترقی اور فروغ کے لئے صاف اور شفاف نظام متعارف کروانا ہو گا، پی ایچ ایف نے کوئی میڈیکل پینل قائم نہیں کیا۔ قمر ابراہیم نے ذاتی وجوہات پراستعفیٰ دیا

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری شہباز احمد سینئر کا انٹرویو

جمعرات 31 دسمبر 2015 19:33

سال 2015 ہاکی کے لئے اچھا نہیں رہا،پاکستان میں ہاکی کی ترقی اور فروغ کے لئے صاف اور شفاف نظام متعارف کروانا ہو گا، پی ایچ ایف نے کوئی میڈیکل پینل قائم نہیں کیا۔ قمر ابراہیم نے ذاتی وجوہات پراستعفیٰ دیا

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 دسمبر۔2015ء ) پاکستان ہاکی فیڈریشن(پی ایچ ایف) کے سیکرٹری شہباز احمد سینئر نے کہا ہے کہ سال 2015 ہاکی کے لئے اچھا نہیں رہا۔ پاکستان میں ہاکی کی ترقی اور فروغ کے لئے صاف اور شفاف نظام متعارف کروانا ہو گا۔ پی ایچ ایف نے کوئی میڈیکل پینل قائم نہیں کیا۔ قمر ابراہیم نے ذاتی وجوہات کی بنا ر کوچ کے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے۔

اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ سال 2015 پاکستان کی ہاکی کے لئے اچھا نہیں رہا کیونکہ قومی ہاکی ٹیم بدقسمتی سے ورلڈ کپ اور اولمپیئن کے لئے کوالیفائی نہ کر سکی اور دنیا کے ان بڑے ایونٹس سے باہر ہی۔ انہوں نے کہا کہ 2015 میں قومی ہاکی ٹیم نے مشکلات کا سامنا کیا جس میں فنڈز کی کمی اور دیگر سہولیات شامل ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 2015 میں ہاکی کی ترقی اور فروغ کے لئے کوئی خاص اقدامات نہ اٹھائے جا سکے تاہم آئندہ سال 2016 میں اس کے لئے موثر اور جامع منصوبہ بندی کی جا رہی ہے جس کی تفصیلات سے بہت جلد میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا پاکستان میں ہاکی کی ترقی اور فروغ کے لئے ایک صاف اور شفاف نظام متعارف کروانے کی ضرورت ہے یہ ایسا نظام ہو گا جس میں ادارے مضبوط ہوں گے تاکہ ہاکی اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر سکے۔

انہوں نے کہا کہ ہاکی کو اپنا مقام واپس دلانا آسان نہیں ہے اس کے لئے وقت درکار ہو گا جس میں تقریباً تین سے چار سال صحیح طریقے سے کام کرنا ہو گا۔ قمر ابراہیم کے کوچ کے عہدے سے استعفیٰ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ قمر ابراہیم نے اپنی ذاتی وجوہات کی بنا پر کوچ کے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے۔ پی ایچ ایف کی طرف سے بنائے گئے میڈیکل پینل کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مجھے اس کا کوئی علم نہیں ہے اور نہ ہی اس طرح کا کوئی میڈیکل پینل بنایا گیا ہے انہوں نے کہا کہ ابھی تو ہاکی ٹی م کو بہت ہی مشکلات کا سامنا ہے اور پوری طرح اپنے پاؤں پر کھڑی نہیں ہوئی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں